🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری اراضی جعلسازی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے دائر کردہ ایف آئی آر کے مطابق رکن قومی اسمبلی ملزم چوہدری محمد اشرف نے محمد سلیم پٹواری اور ریاست علی گرداور سے مل کر 157 ایکڑ 1 کنال 16 مرلے سرکاری اراضی جعلسازی اور فراڈ سے جعلی گرداوری بنا کر اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق چوہدری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو زمین کا جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جعلی گرداوریاں بنا کر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرتے ہوئے فصل کاشت کر رہا ہے جس کی رقم بھی سرکاری کو ادا نہیں کی۔
ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نے روینیو عملے کی ملی بھگت سے سرکاری اراضی کے جعلی دستاویزات بنا رکھے تھے اور اس جرم میں روینیوں کے متعلقہ ملازمین بھی برابر کے شریک ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، لہٰذا ملزمان کے خلاف کاررائی عمل میں لائی جائے۔
تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کرکے چوہدری محمد اشر ف کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق چوہدری محمد اشرف نے ایک فرضی شخص شریف احمد ہاشمی کو زمین کا جعلی الاٹی ظاہر کرکے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جعلی گرداوریاں بنا کر سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی کرتے ہوئے فصل کاشت کر رہا ہے جس کی رقم بھی سرکاری کو ادا نہیں کی۔ خیال رہے کہ ملزم چوہدری محمد اشرف ساہیوال کے حلقہ 161 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک میں پٹرول کی کمی ہو سکتی
🗓️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا امکان پیدا ہو
جون
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
🗓️ 25 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی
مارچ
غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری
🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے
اکتوبر
قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے 13 سال بعد دمشق میں اپنے
دسمبر
نواز شریف کی وطن واپسی تاریخی بنانے کیلئے شہباز شریف، مریم نواز سرگرم
🗓️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رواں ماہ 21 اکتوبر کو سربراہ مسلم لیگ (ن)
اکتوبر
مغرب نے کبھی بھی داعش کے خلاف آپریشن نہیں کیا: اردوغان
🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ
ستمبر
کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟
🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
پیوٹن کو جرمنی میں گرفتار کیا گیا تو ہم پوری طاقت سے حملہ کریں گے:روس
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:سینئر روسی اہلکار نے جرمنوں کو پیوٹن کے خلاف کسی بھی
مارچ