پشاور(سچ خبریں) جیو نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق فیصلہ دیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں پہاڑی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابی عمل کا ہونا ممکن نہیں لگتا، لہذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے دوسرے مرحلے کا رمضان کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے، خیبر پختونخواہ حکومت اور محکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا، اب دوسرا مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کا زیادہ تر حصہ پہاڑی علاقوں میں ہونا ہے۔ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ درخواستگزار کی استدعا ہے کہ سردی اوربرفباری کے باعث ووٹرز کا گھرسے نکلنا ممکن نہیں،جس سے ووٹرز کے ساتھ الیکشن عملے کو بھی مشکلات ہوں گی۔ دوسری جانب آج جمعہ کو دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل رمضان چوہدری نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو انتخاب لڑنے سے روک دیا ہے، جبکہ بکا خیل میں انتخاب 13 فروری کو شیڈول ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار کو تحقیقات مکمل ہونے تک الیکشن لڑنے سے روکا گیا ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو امیدوار کھڑا کرنے کا موقع دیا جائے، بکا خیل میں الیکشن ملتوی یا ری شیڈول کر دیا جائے۔ پی ٹی آئی کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار مامون رشید کا سیاسی طور پر انتقال ہو چکا ہے، عام انتخابات میں حنیف عباسی کو سزا ہوئی تو الیکشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، تربت میں سیلابی صورتحال، 10 افراد پھنس گئے
اپریل
امریکی تاریخ کا سب سے کمزور کمانڈر انچیف
مارچ
2021 کینیڈا کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجوں سے بھرپورسال
جنوری
آل سعود کی جیلوں میں تشدد کی چونکا دینے والی تفصیلات
ستمبر
گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرار داد منظور
مارچ
کواڈ کانفرنس اور چین کے خلاف چار ممالک کا اتحاد
مارچ
کشمیریوں کو گزشتہ 76 برس سے شدید بھارتی مظالم اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
مارچ
فلسطینی شہریوں کے قتل کے خلاف برطانوی موقف
دسمبر