پرویز الہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی کےخلاف رشوت لینے کے الزام پر مقدمہ درج

?️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  نے رشوت لینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی اور وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی ای نے چوہدری پرویزالٰہی  کے مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ایک بیان میں اے سی ای نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے ایک غیر ملکی کمپنی کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی میں 12 کروڑ روپے بطور رشوت وصول کیے، جس میں سے زبیر خان کو 50 لاکھ روپے ملے۔

انسداد بدعنوانی ادارے نے پی ٹی آئی کے صدر پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے مبینہ طور پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے چیف ایگزیکٹو افسر علی عنان قمر پر غیر ملکی کمپنی کو رقم جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

تاہم اے سی ای نے رقم جاری کرنے پر سی ای او یا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کسی دوسرے عہدیدار کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر بغیر کسی وارنٹ کے صرف اس لیے چھاپہ مارا گیا کیوں کہ وہ عمران خان کی حمایت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح پولیس نے ایک بار پھر گجرات میں میری رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور 20 سے زائد پولیس گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کے مرکزی اور عقبی دروازے بند کر دیے۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم ان فاشسٹ ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی حربے صرف عمران خان کی حمایت کرنے پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تاہم گجرات پولیس کے ترجمان نے کسی بھی چھاپے کی تردید کی۔

اس سے قبل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں برس فروری میں کنجاہ ہاؤس پر دو مرتبہ چھاپہ مارا تھا۔

دریں اثنا، اے سی ای نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سرکاری زمین پر ’غیر قانونی‘ تعمیرات کے الزام پر مزید تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں 17 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے

یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی

?️ 18 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان

شہیدوں کی لاشیں سور کی کھال میں دفن کی جائیں: صہیونی اہلکار 

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: مئی، اپریل اور مارچ 18 میں، بیرالسبع، الخصیرہ، بنی بارک،

امریکی دباؤ کے دوران بھارت کا چین اور روس کی طرف جھکاؤ

?️ 21 ستمبر 2025امریکی دباؤ کے دوران بھارت کا چین اور روس کی طرف جھکاؤ

پاکستان میں پاک فوج اورجمہوری قوتیں ایک پیج پرہیں

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے

اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی

صیہونی قبرستان سے فلسطینی خواتین قیدیوں کی کہانی

?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: عبلہ سعدات اور خالدہ جرار دو فلسطینی خواتین قیدی ہیں

’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے