پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا،آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ مارے اور پولیس کے ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے چیمبر میں درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے 3 فروری کو جواب طلب کر لیا جبکہ ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور آئی جی پنجاب سے بھی 3 فروری کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے فریقین سے مقدمے کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی ہدایت کر دی،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو سنیئر پولیس افسر کو ریکارڈ کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،پرویز الٰہی سابق وزیراعلٰی ہیں جنہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مقدمے کے بغیر کسی کے گھر پر چھاپہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو ہراساں اور چھاپوں کرنے سے روکے،کوئی مقدمہ درج ہے تو پولیس ریکارڈ فراہم کرے۔ یاد رہے کہ پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا،پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا،اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔

پولیس نے بھی اب اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپہ چوہدری وجاہت کی گرفتاری کے لیے مارا گیا،چوہدری وجاہت کے گھر پر نہ ہونے کے باعث اہلکار تلاشی کے بعد واپس لوٹ گئے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے

صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے: فواد چوہدری

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کے

الاقصیٰ طوفان کی وجہ سے 46 ہزار صہیونی کمپنیاں بند

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے

افریقہ میں پوپ کا ٹرمپ پر طنز: سیاستدان بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: کیتھولک عوام کے روحانی پیشوا، پوپ لیو چودھویں نے افریقہ

برطانیہ میں فلسطینی ہونا؛ غزہ کی آگ سے لے کر سچائی بیان کرنے کی ہراسانی تک

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں: غزہ جنگ اور لندن کی صیہونی حکومت کو سیاسی حمایت

امریکہ کویت میں اپنی فوجی موجودگی کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 31 جولائی 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

صیہونی ریاست کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست اسٹریٹجک عدم توازن کا شکار ہے، جس کے اثرات

عمران خان بالکل تندرست ہیں، معمول کا طبی معائنہ ہوا۔ عطاء اللہ تارڑ

?️ 29 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے