?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پیداواری صلاحیت بڑھانے والے اصلاحات متعارف کرائے جس میں وسائل اور ہنر کی بہتر تقسیم شامل ہے تو ملک کی معیشت پائیدار ترقی کرسکتی ہے۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے وسائل کی بہتر تقسیم اور ہنر کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے جارہ کردہ پریس رلیز کے مطابق بینک کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ میں پاکستان کو معاشی ترقی کے لیے تجاویز اور اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ اگر پاکستان پیداواری صلاحیت بڑھانے والے اصلاحات متعارف کرائے جس میں وسائل اور ٹیلنٹ (ہنر) کی بہتر تقسیم میں سہولت فراہم ہوں تو وہ پائیدار ترقی کر سکتا ہے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ میں صحت مند سرگرمیوں کے لیے وسائل مختص کرنے اور ٹیلنٹ کو زیادہ پیداواری استعمال کے لیے مختص کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے جامع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان وسائل کو مناسب طریقے سے مختص کرنے میں ملک کی نااہلی نے اس کی معاشی ترقی کو روک دیا اور کمپنیوں اور فارمز میں منظم پیداواری قلت کا ثبوت پیش دیا۔
رپورٹ میں مینوفیکچرنگ اور سروسز میں پیداواری قلت کو زیادہ تر وقت کے ساتھ کارکردگی کھونے والی کمپنیوں سے منسلک کردیا گیا ہے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق بینک کی طرف سے جامع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی شعبے میں بھی منظم کمی ہوئی ہے اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، بارشوں اور پیداواری صلاحیت کے درمیان مضبوط تعلق کی نشاندہی کی ہے۔
ورلڈ بینک کی طرف سے ملک کو معاشی ترقی کے لیے درکار اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے پریس رلیز میں کہا گیا ہے اس ضمن میں پاکستان کو اہم اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے جیسا کہ تمام شعبوں میں براہ راست ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنا، تجارتی پالیسی کے برآمد مخالف تعصب کو کم کرنا اور برآمدی مراعات کے متنوع مخالف تعصب کو تبدیل کرنا شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے براہ راست ٹیکسوں کو ہم آہنگ کرنے سے متحرک تجارتی شعبوں جیسا کہ ریل اسٹیٹ اور ناقابل تجارت کے بجائے مینوفیکچرنگ اور قابل تجارت خدمات میں زیادہ وسائل میں مدد ملے گی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی تمام صلاحیتوں کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ملک کی پیداواری صلاحیت مزید متاثر ہوئی ہے اور پاکستان پر زور دیا کہ دنیا بھر میں کاروبار اور پیداواری صلاحیت پر زیادہ سے زیادہ مثبت اثرات مرتب کریں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ڈجیٹل روابط کو بڑھانے، ڈجیٹل طرز کی ملازمتوں کو تقویت دینے، مہارتوں کو بڑھانے اور شعبہ جاتی صنفی تعصب کو کم کرنے جیسی متعدد تجاویز دی گئی ہیں۔
پریس ریلیز میں ورلڈ بینک کے پاکستانی ڈائریکٹر ناجی بینہسین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان میں خواتین نے تعلیمی کے حصول میں ترقی کی ہے لیکن لیبر فورس میں حصہ لینے میں رکاوٹوں کی وجہ سے ان کی نمائندگی کم ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان میں خواتین کی لیبر فورس کی شرکت دنیا میں سب سے کم ہے جہاں صرف 22 فیصد خواتین ملازمت کرتی ہیں۔
دریں اثنا سینیئر ماہر اقتصادیات اور ورلڈ بینک کی رپورٹ کے شریک مصنف گونزالو جے وریلا نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی معیشت نازک موڑ پر ہے۔
ماہر معاشیات نے سفارشات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے اس بگاڑ کو کم کریں جو وسائل اور ٹیلنٹ کا غلط استحصال کرتے ہیں، دوسرا، سبسڈی کے بجائے کمپنیوں کی سمارٹ تجدید کے ذریعے ترقی کی معاونت کریں، تیسرا شواہد اور پالیسی سازی کے درمیان ایک مثبت، متحرک دائرہ بنائیں، عوامی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کا فزیبلٹی تجزیہ مضبوط بنائیں۔
ورلڈ بینک کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ماہر اقتصادیات اور رپورٹ کی شریک مصنف زہرہ اسلم نے کمپنیوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کمپنیاں جیسے پرانی ہوتی جاتی ہیں انہیں بڑا ہونے میں بھی اتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔
زہرہ اسلم نے کہا کہ اسی طرح ایک اوسط پاکستانی برآمد کنندہ بنگلہ دیش کے ایک برآمد کنندہ کے نصف سے بھی کم ہے جس سے بہتر چلنے والی مارکیٹ کے مقابلے پاکستانی کمپنیوں میں قوت کی قلت ظاہر ہوتی ہے ۔


مشہور خبریں۔
روس نے یوکرائنی جنگ کے سابق فوجیوں کے لیے سہولیات مختص کیں
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک حکم نامے
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا
?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز اور چیف
مئی
چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کو مل گیا ہے
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس میں دوبارہ ترمیم کے
نومبر
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
?️ 15 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی
جولائی
رات کی تاریکی میں ہونے والی ترمیم غیرقانونی اور عدلیہ پر حملہ ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
?️ 22 اکتوبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے
اکتوبر
شام میں ملوث ہونا اسرائیل کو مہنگا پڑے گا: ہاریٹز
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے شام میں صیہونی حکومت کی جارحانہ
دسمبر
فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری
بائیڈن کا دورۂ یورپ ؛روس سے متعدد امریکی سفارت کاروں کا خارجہ
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے خلاف روس کا فوجی آپریشن 29ویں روز میں داخل
مارچ