پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطار تارڑ نے کہا کہ اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، حکومت اور عوام کی جانب سےاٹلی کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اورتعلیم کے شعبے میں دونوں ملکوں کےبہترین تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے 75 سال پر محیط سفارتی تعلقات ہیں، علاقائی کشیدگی کے باوجود اٹلی کے وزیر داخلہ کا دورہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دونوں ملک سیاسی اور اقتصادی معاملات میں باقاعدہ مکالمے کے خواہاں ہیں، پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ اٹلی پاکستان کا تجارت اور معیشت کے میدان میں اہم شراکت دار ہے، دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے، اٹلی یورپی یونین میں پاکستانی طلبا کے لیے ایک پرکشش مقام بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3500 پاکستانی طلبا اس وقت اٹلی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، باہمی فائدہ مند شراکت داری کو مضبوط بنانے میں اٹلی کی سفیر کی انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔

مشہور خبریں۔

امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 22 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں) مقبولیت کی دوڑ میں بِگ بی کے نام سے

یمن کی صورتحال،تاریخی اتحاد سے موجودہ کشیدگی تک

?️ 7 جنوری 2026 یمن کی صورتحال،تاریخی اتحاد سے موجودہ کشیدگی تک یمن، جو 1990

آئی ایم ایف، اسٹینڈ بائے معاہدے کے تحت ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے

ورلڈ بینک کی پنجاب کے زرعی شعبے کیلئے 20 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری

?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد؛ (سچ خبریں)عالمی بینک نے پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید

افغان حکومت اچھے سے جانتی ہے کہ ٹی ٹی پی کہاں موجود ہے، نگران وزیراعظم

?️ 20 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے

دشمن کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایرانی فوج کے سربراہ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ اگر

ن لیگ میں تحریک انصاف پر پابندی اور دیگر معاملات پر رائے تقسیم

?️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن میں پی ٹی آئی پر

اس سال حج غیر معمولی اور محفوظ ہوگا: سعودی عرب

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے دو مقدس مقامات کے سربراہ عبدالرحمن السدیس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے