?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمدایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمد نوریجو اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل مجید کریمی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔جنرل شبیر احمد نوریجو اتوار کی صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تہران کے لئے روانہ ہوئے۔
خیال رہے کہ وہ اپنے ایران دورہ پر اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو منشیات کے خلاف جدوجہد کی راہ کا علمبردار قرار دیا ہے جو اب تک منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کی خاطر اپنے سیکڑوں جوانوں کے خون کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا: ٹی ٹی پی دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی اہلکار شہید
?️ 26 نومبر 2022خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل لکی مروت میں وانڈا
نومبر
آپریشن بنیان مرصوص مکمل؛ 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال معرکہ حق قرار
?️ 12 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان نے 22 اپریل سے 10 مئی کی صورتحال
مئی
پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
?️ 5 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) دنیا کے اکثر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس
جنوری
داعش کا نائب سرغنہ گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی انٹیلی
اکتوبر
وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر
میں 4 مہینے پہلے بھی کہتا تھا کہ الیکشن کرادو:شیخ رشید
?️ 9 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر
اپریل
چین کے سامنے بارود کا ڈھیر لگانے کا امریکہ کا مقصد
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:جہاں امریکہ چین پر تائیوان پر حملے کا الزام لگاتا ہے
مئی
پاکستان: اسلام آباد میٹنگ میں حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے/دہشت گردی کابل کے ساتھ تعلقات کی ترقی میں رکاوٹ ہے
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسلام آباد میں طالبان مخالفین کے اجلاس کے ردعمل میں
اگست