پاکستان کیلئے 5 سالہ شراکت داری منصوبے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے، ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی بینک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے اگلی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی (سی پی ایس)، جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے، آئندہ 5 برسوں میں موسمیاتی پورٹ فولیو (موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کے اقدمات) میں اضافے کی بنیاد رکھے گی۔

انہوں نے سی پی ایس کے حوالے سے معلومات شیئر کی جس کا مقصد ملکی سطح پر ترقیاتی نتائج فراہم کرنے کے لیے آپریشنز کو ترتیب دینا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یوگینی زوکوف نے کہ پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جہاں 2023 کے دوران پراجیکٹ فنانسنگ سب سے زیادہ ہوگی۔

یوگینی زوکوف نے کہا کہ مالی اعانت کے ترجیحی شعبوں میں ٹرانسپورٹ، توانائی، شہری ترقی، موسمیاتی پائیداری، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قبل از وقت تیاری اور غذائی تحفظ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے منصوبے تیاری کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی ان کو حتمی شکل دے دی جائے گی، جس کے بعد فنانسنگ کا مجموعی تخمینہ لگایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی کے موجودہ ذرائع (کوئلہ اور فوسل سیول وغیرہ) کو کلین پاور پر منتقل کرنے کا طریقہ کار تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے علاقائی موسمیاتی تبدیلی کی حکمت عملی اور ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے اور خطے میں ایشیائی ترقیابی بینک کی کلائمیٹ فنانسنگ بنیادی طور پر توانائی، زراعت اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر مرکوز ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک 2030-2019 کے لیے ایشیا اور بحرالکاہل میں کم از کم 100 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ 2022 میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمیٹ فنانسنگ میں 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کا وعدہ کیا، جس میں وسطی اور مغربی ایشیا کے لیے 89 کروڑ ڈالر سے زیادہ شامل تھے۔

علاوہ ازیں مذکورہ بیان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی ایک تحقیق کا بھی حوالہ دیا گیا۔

’ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی اقدامات کی حمایت‘ کے عنوان سے کی گئی اس تحقیق میں خبردار کیا گیا کہ پانی کی کمی سے خشکی میں اضافے کا خطرہ بڑھے گا اور زرعی پیداواری صلاحیت میں کمی آئے گی، پاکستان کا خوراک کی بیرونی فراہمی پر انحصار بڑھے گا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہوجائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے وسطی ایشیا کے علاقائی اقتصادی تعاون (ای اے آر اے سی) کے خطے پر شدید اثرات پڑنے کی توقع ہے، جس میں وسطی ایشیا، منگولیا، پاکستان اور چین شامل ہیں۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جارجیا اور چین سمیت پاکستان خطے کے وہ 3 ممالک ہیں جو ساحلی پٹی پر واقع ہیں لہذا انہیں سطح سمندر میں متوقع اضافے سے جڑے خطرات کا سامنا ہے۔

ہیٹ ویو، گلیشیئرز کے پگھلنے، پانی کی قلت اور خشک سالی اور سیلاب دونوں کو ہی اس تحقیق میں ایسے بڑے مسائل قرار دیا گیا ہے جن کا سامنا پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی صورت میں کر رہا ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اوسط سے زیادہ درجہ حرارت میں اضافے سے پانی کی شدید قلت، خشک سالی میں اضافہ اور سیلاب اور خشک سالی جیسے شدید موسمی خدشات موجود ہیں۔

تحقیق کے مطابق سی اے آر سی خطہ خطہ کاربن کے اخراج میں حصہ ڈالتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بنتا ہے جس کے سبب یہ خطہ موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کے خطرے سے دوچار ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا ویگنر گروپ نائیجر باغیوں کی مدد کرے گا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں فوجی بغاوت کے رہنماؤں نے ویگنر گروپ سے

اعلیٰ عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز

سعودی عرب میں امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار

گوگل ملازمین کی برطرفی کی وجہ؛خود ملازمین کی زبانی

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: گوگل کے ملازمین کے ایک گروپ نے جنہیں نمبس پروجیکٹ

غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟روس کی زبانی

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے

صیہونیوں کا فلسطینیوں کے سامنے بے بسی کا اظہار

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:والہ نیوز بیس کے رپورٹر امیر بوخبوط نے اس حوالے سے

پٹرول کی قیمتوں کو روکنے کے لیےاسپین حکومت کی کوششیں رائیگاں

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  اسپین کے چوتھے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اخبار،

پنجاب میں عوامی شکایات نظر انداز بیوروکریٹس کو حکومت کا انتباہ

?️ 15 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے صوبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے