پاکستان کی دشمنی میں کھیلوں کو قربان نہ کریں

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے  چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی انہوں  نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔

۔یاد رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بورڈ نے اچانک سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر سیریز منسوخ کرنے اور وطن واپس جانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی سٹیڈیم میں دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا اور پاکستان 18 سال بعد اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار تھا تاہم اچانک مہمان ٹیم کی کرکٹ بورڈ نے دورہ ختم کرکے ٹیم کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا وہ غلط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہنا تھا کہ میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستا ن جاچکا ہوں ،وہاں ہمیں صدارتی لیول کی سکیورٹی ملی، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ فول پروف سکیورٹی میں کیا تھریٹ تھا، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے خدشات بھی واضح نہیں کیے گئے، جس طرح سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ انتہائی غلط ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ کو واضح کرنا چاہئے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کس وجہ سے لیا، پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ ہیں ، پی سی بی اور شائقین نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر انتہائی غصے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ معاہدے کے تحت 154 فلسطینی قیدی رہا ہو کر مصر میں داخل

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کے نگراں دفتر کے مطابق، شرم‌الشیخ معاہدے

بائیڈن نے آج اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے دستبرداری کا اعلان کیا

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن منگل کو

نیتن یاہو کا ہآرتص کے انکشافات پر غصہ

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی

الشرع: امریکہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں ہماری مدد کر رہا ہے

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشارع نے ایک

بجلی شعبے میں چوری، نقصانات کم کرنے کیلئے اقدامات تیز اور مؤثر بنائے جائیں، وزیراعظم

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی شعبے میں چوری

5 جولائی 1977ء کو کیا ہوا؟ شازیہ مری کی زبانی

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے 5

امریکہ کے ہاتھوں سفارتکاروں کی جاسوسی پر چین کا اظہار تشویش

?️ 4 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ہاتھوں روس میں کام کرنے

چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے