پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں 3 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 3 ارب 54 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جس سے شعبے کی مسلسل ترقی اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا پتہ چلتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو سالانہ بنیاد پر 24 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ اعداد و شمار 12 ماہ کی اوسط 3 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہیں، جو اس شعبے کی ترقی کو نمایاں کرتے ہیں۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کی ثانی عرفان کے مطابق جولائی میں یومیہ برآمدی وصولیاں 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہیں، جو جون کے 1 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں۔

مجموعی اضافے کی بڑی وجہ کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 10 فیصد ماہانہ اضافہ رہا، جو بڑھ کر 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئیں، خاص طور پر سافٹ ویئر کنسلٹنسی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جو جون کے 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر جولائی میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

عرفان نے سالانہ بنیاد پر اس اضافے کی وجہ مختلف عوامل کو قرار دیا، جن میں عالمی سطح پر آئی ٹی کمپنیوں کے کلائنٹ بیس میں توسیع، خصوصاً جی سی سی ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں قابلِ اجازت رٹینشن حد کو 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کو بھی اہم قرار دیا۔

ان اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک ایکویٹی انویسٹمنٹ کی اجازت اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام نے بھی آئی ٹی برآمد کنندگان کو اپنی زیادہ تر آمدن واپس پاکستان لانے پر آمادہ کیا۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے ایک سروے کے مطابق 62 فیصد آئی ٹی کمپنیاں اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس رکھتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے ایکویٹی انویسٹمنٹ ابراڈ (ای آئی اے) اسکیم کا آغاز، جو آئی ٹی برآمد کنندگان کو ان اکاؤنٹس سے اپنی برآمدی آمدن کا 50 فیصد تک غیر ملکی ایکویٹی خریدنے کی اجازت دیتا ہے، برآمدی وصولیوں کے واپس لانے کے اعتماد کو مزید بڑھا رہا ہے۔

خالص آئی ٹی برآمدات، جو برآمدات میں سے درآمدات منہا کرنے کے بعد بنتی ہیں، جولائی میں 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 26 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی ناظم الامور کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ بھی دے دیتا، سپاہی اسرار

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے دوران

شیخ رشید نے نواز شریف کے سامنے دو آپشن رکھ دئے

?️ 9 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس

گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں

ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب

اسامہ بن لادن مر چکا لیکن گجرات کا قصائی زندہ اور بھارت کا وزیراعظم ہے، بلاول بھٹو

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 34 سال قید کی سزا

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ

اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد

کیا اب ٹوئٹر بھی ہو سکے گی ویڈیو کال؟

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو افسر (سی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے