?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کوریڈ لسٹ میں رکھنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔وزراء کی جانب سے یہ مطالبہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا وزرا نے زوردیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئےایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث ہوئی ، وزرا نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کوریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کیا اور9ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی۔
تفصیلی بحث کے بعد وفاقی کابینہ نے سمری ملتوی کر دی ، وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیاکوچھوڑکرپاکستان کوریڈ لسٹ پربرقراررکھاگیا، برطانیہ کی بتائی گئی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں۔
وفاقی وزرا نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان اس معاملے کو اعلیٰ سطح پر اٹھائے۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ برطانیہ سے چارٹرجہاز پاکستان آناچاہتا تھا جس کی منظوری مؤخر کردی گئی، امید ہے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے پر برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گی۔


مشہور خبریں۔
صنعا: عرب حکومتیں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہیں
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کی وزارت اطلاعات کے ایک اہلکار نے اس حقیقت
دسمبر
100سال استعمار ؛ انسانیت کے خلاف جرائم پر معافی مانگنے سے بھی انکار
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:الجزائر نے اپنی تاریخ کے 132 سال فرانسیسی حکومت کے ہاتھوں
جنوری
چین چاند کی ملکیت کا ارادہ رکھتا ہے: ناسا کا دعویٰ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:ناسا کے سربراہ بل نیلسن نے دعویٰ کیا کہ چین چاند
جولائی
طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے
مئی
ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا بابل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران کے خلاف 12
جولائی
فلسطین کو صیہونیوں کے چنگل سے بچانے کا واحد راستہ مزاحمت ہے:ایران
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے
اگست
امریکی سفیر کا فرانس سے خطا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے سفیر مائیک ہیکابی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں
اگست
امریکہ کی قومی سلامتی ٹیم کا ایران اور انصاراللہ سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ
?️ 8 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی نیوز نے واشنگٹن کے
اکتوبر