پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تاریخی معاہدہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ لبرٹی فنانشل، پاکستان کرپٹو کونسل معاہدے کے ساتھ اشتراک سے پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے، پائیدار کوائن کے استعمال اور ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔

اجلاس میں پاکستان کے وزیر خزانہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایس ای سی پی کے چیئرمین اور آئی ٹی کے وفاقی سیکرٹری بھی شریک تھے۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف (جو مشہور کاروباری اسٹیو وٹکوف کے بیٹے اور مشرق وسطی کے لیے امریکی خصوصی ایلچی ہیں)اور چیز ہیرو شامل تھے وفد نے پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف، ڈپٹی وزیراعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں اور شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔

دونوں کے درمیان شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور بیرن ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔صدر ٹرمپ نے خود بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس/ٹوئٹر پر ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کی حمایت کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 2024 میں اپنے ایک ٹویٹ میں ورلڈ لبرٹی پلیٹ فارم کے آغاز کو ’’تاریخی لمحہ‘‘قرار دیا تھا،ورلڈ لبرٹی فنانشل کا مقصد بلاک چین کے ذریعے عالمی مالیاتی نظام میں انقلاب لانا ہے۔

پاکستان کی حکومت نے جدت کو اپنانے میں پیش قدمی دکھائی ہے،پاکستان آنے والے دنوں میں تیزی سے ترقی کرنے والی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر مزید ابھرے گا،ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے باہمی اشتراک میں بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈباکس کا آغاز شامل ہے،اشتراک کے تحت ڈی فائی پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی و ترویج کو فروغ دیا جائے گا،حقیقی دنیا کے اثاثوں جیسے رئیل اسٹیٹ اور اجناس کی ٹوکنائزیشن پر کام کیا جائے گا،رقوم کی ترسیل اور تجارت کے لیے اسٹیبل کوائنز کا استعمال بڑھایا جائے گا،بلاک چین انفراسٹرکچر اور عالمی قوانین پر مشاورتی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

پاکستان کے نوجوان اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت ڈیجٹل پیش رفت کو مزید تقویت دے رہے ہیں،اس وقت ملک کی 64 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے،پاکستان دنیا کے بڑے کرپٹو صارف ممالک میں شامل ہے،ملک میں سالانہ تقریبا 300 ارب ڈالر کی کرپٹو لین دین ہو رہی ہے،ملک میں تقریبا 2.5 کروڑ فعال کرپٹو صارفین موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال، مضبوط فری لانسنگ معیشت، اور حکومت کی بلاک چین میں دلچسپی کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان ویب 3 انقلاب میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اشتراک کی دستاویز پر دستخطوں کے موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور ٹیکنالوجی سیکٹر ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، ایسی شراکت داریاں سرمایہ کاری، جدت اور بلاک چین معیشت میں عالمی قیادت کے نئے مواقع فراہم کریں گی۔پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا کہ "ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ہمارا تعاون صرف ایک معاہدہ نہیں بلکہ ایک حکمت عملی ہے، جس کا مقصد ہماری نوجوان آبادی کو بااختیار بنانا اور پاکستان کو عالمی مالیاتی مستقبل سے جوڑنا ہے۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت نے کہا کہ پاکستان کی توانائی، وژن اور صلاحیت اسے دنیا میں ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک بہترین مقام بناتے ہیں”۔

مشہور خبریں۔

دنیا نے ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا مشاہدہ کیا:ایران

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حالیہ

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر

ملک کے مختلف حصوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا

وزیر اعظم ملک میں آنے والی پریشانیوں کی ذمہ داری قبول کر لی

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کیلئے عالمی تعاون و امداد کی قرارداد منظور

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر

پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور، کسانوں پر سپر ٹیکس لگے گا

?️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس پنجاب بل 2024

غزہ کی جنگ صہیونیوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہے

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ میں اسٹیٹ انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل نے تباہی

بھارت مقبوضہ کشمیرپر اپناغیر قانونی تسلط برقراررکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پرمسلسل عمل پیرا

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے