پاکستان کا چین پر ایم ایل ون ریل اور ماڈل اکنامک زونز کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ وہ 10 ارب ڈالر کی کراچی تا پشاور ریلوے لائن (ایم ایل ون) کے پہلے مرحلے، کراچی اور اسلام آباد میں دو ماڈل اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) کی تعمیر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی تکنیکی اور مالیاتی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں تیزی لائے۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے گزشتہ روز سی پیک سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے رواں ہفتے اسلام آباد میں چینی سفیر کے ساتھ مشاورت کے دوران ایم ایل ون کے لیے بیک وقت تکنیکی اور مالیاتی ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے کے لیے اصرار کیا تھا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ چینی وزیر اعظم نے اکتوبر میں اپنے دورہ پاکستان میں ریلوے ماہرین کی تکنیکی ٹیم بھیجنے پر اتفاق کیا تھا، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، مالیاتی ماہرین کی ایک ٹیم تکنیکی ٹیم کے ساتھ مل کر کراچی اور حیدرآباد کے درمیان تقریبا 1.1 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون کے پہلے مرحلے کے مالی انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اس حوالے سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق ’چینی سفیر کے ساتھ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی حالیہ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مالیاتی ماہرین کی ایک ٹیم تکنیکی ٹیم کے ساتھ ہوگی تاکہ منصوبے سے متعلق تمام معاملات کے بیک وقت اور موثر حل کو یقینی بنایا جاسکے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اقتصادی امور ڈویژن، وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنا ہوم ورک جلد از جلد مکمل کرلیں، تاکہ ان اہم منصوبوں کے مالیاتی اور تکنیکی معاملات کو بیک وقت حتمی شکل دی جاسکے، چینی سفیر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ چینی وزیراعظم کے فیصلے کے مطابق چائنہ کی تکنیکی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

احسن اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ شاہراہ قراقرم اور ایم ایل ون سی پیک کے دو بڑے حصے ہوں گے، قراقرم ہائی وے کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کے انتظامات کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور نئے وعدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے شرکا کو بتایا کہ چین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد اور کراچی میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کو ماڈل زون کے طور پر ترقی دے اور آباد کرے، جسے پاکستانی حکام باقی 7 خصوصی اقتصادی زونز میں بھی اپنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین سے دو ماڈل انڈسٹریل زونز بنانے کی بھی درخواست کی ہے، جو کلیدی بنیاد پر چین کی جانب سے ہی کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کو خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کے لیے اسلام آباد میں زمین کی دستیابی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور پیسکو سے کہا گیا کہ وہ رشکئی کے اسپیشل اکنامک زون کے اندرونی نیٹ ورک کو فوری طور پر فعال بنائے اور اس کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجلی فراہم کریں۔

گوادر کی ٹیکس استثنیٰ پالیسی کے حوالے سے ایف بی آر نے واضح کیا کہ فنانس ایکٹ کے تحت چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) اور دیگر فری زون کے کاروبار ٹیکس تعطیلات اور متعلقہ مراعات کے حقدار ہیں۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گوادر میں کام کرنے والے ایس ای زیڈ انٹرپرائزز پر کوئی ٹرن اوور ٹیکس نہیں ہے، نوٹیفکیشن فوری طور پر چینی فریق کے ساتھ شیئر کر دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مصنوعی ذہانت کی وجہ سے آئندہ جنگیں زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوسکتی ہیں، خواجہ آصف

?️ 25 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی

امریکہ ایران کے ساتھ جنگ ​​میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا: مغربی ماہرین

?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں: مغربی ماہرین نے بھاری انسانی اور فوجی اخراجات کی طرف

سعودی اتحاد کے ہاتھوں تباہ ہونے والے یمنی تعلیمی مراکز کے اعداد وشمار

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی عہدے داروں نے گذشتہ چھ برسوں میں سعودی اتحاد کے

بحرین کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں ایک قدم اور آگے

?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی قومی فضائی کمپنی نے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی

پی ٹی آئی میں سوائے بانی کے ہر رہنما کو گالیاں پڑچکی ہیں۔ خواجہ آصف

?️ 21 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی

وزیر اعظم آج لاہور کا دورہ کریں گے

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر

یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں

آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی مشقیں واشنگٹن کے لیے براہ راست پیغام 

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:نیٹو کے ایک سابق اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے