?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے امریکی حکومت کے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مجید بریگیڈ کو یکم جولائی 2024 سے پہلے ہی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا تھا، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں، جن میں جعفر ایکسپریس حملہ اور خضدار بس حملہ شامل ہیں، جن میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط موقف رکھتا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم ہے اور اپنی قربانیوں کے باعث نہ صرف ملک بلکہ خطے کی سلامتی اور عالمی سطح پر انسداد دہشت گردی میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا تاکہ اس عالمی چیلنج پر قابو پایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کا ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کا مطالبہ
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان
اگست
اسرائیلی فوجی نےکیے آئرن ڈوم کے راز 10,000 ڈالر میں فروخت
?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز ون کے مطابق
فروری
اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کون ہیں؟مختصر تعارف
?️ 14 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ اسرائیل کے وزیر اعظم بن گئے ہیں ، وہ
جون
فلسطین کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے
اکتوبر
وزیر خارجہ کا اوآئی سی کےسیکرٹری جنرل سے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی
اگست
گورنر پنجاب کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، 14مقدمات سے بری ہونے پر مبارکباد دی
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر
جولائی
یاسمین راشد کا بزرگ شہریوں کو دوسری ویکسین لگوانے پر زور
?️ 31 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے بزرگ شہریوں کو دوسری
مارچ
وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر کا بائیڈن کے بارے میں چونکا دینے والا بیان
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر نے امریکی صدر کی جسمانی حالت
فروری