?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا اور اہم تکنیکی پیرامیٹرز بشمول جدید نیوی گیشن سسٹم کو یقینی بنانا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ابدالی ویپن سسٹم کے ٹریننگ لانچ کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ موجود تھے، ویپن سسٹم ٹریننگ لانچ تجربہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام نے بھی دیکھا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی ابدالی ویپن سسٹم ٹریننگ لانچ تجربہ دیکھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی، اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی کو اختیار کیا، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔
جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کشیدگی سے دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ میں جعفر ایکسپریس حملے کا االزام علاقائی حریف پر عائد کیا ہے، اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو قبول کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم بھارت کی جانب سے امن کے لیے اقدامات کے بجائے روایتی ہٹ دھرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے دونوں ملکوں پر کشیدگی میں کمی لانے پر زور دیا ہے، تاہم بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی رکھے ہوئے ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان زلزلہ کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کی تعداد میں اضافے
اکتوبر
یمنیوں کو روضہ رسول سے بے دخل کرنے کا حکم
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی حکام نے ایک ایسے اقدام میں تمام یمنیوں کو
مارچ
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی
جولائی
سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ
?️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے
مئی
بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو
جون
یمن میں لاکھوں افراد اسرائیل مخالف مظاہرے میں شامل
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں میں آج لاکھوں
اکتوبر
ہم نے مشرق وسطیٰ کو تباہ کیا اور لاکھوں افراد کو قتل کیا: ٹرمپ کا اعتراف
?️ 18 اگست 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے
اگست