پاکستان چینی باشندوں کو بہترین سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے، دفتر خارجہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چین اور پاکستان کے درمیان چینی باشندوں کی سیکیورٹی زیر بحث ہے تاہم پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

 دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی اہلکاروں، منصوبوں اور پروگرام کا تحفظ اور سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی دوطرفہ تعاون میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

شہباز شریف کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے کچھ ماہ بعد پاکستان میں چینی باشدوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا تھا، کراچی میں چینی اساتدہ کی گاڑی پر خودکش حملے سے 4 چینی باشندے ہلاک ہوگئے تھے، اس واقعے نے چین کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔

ان حملوں کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا تھا اور چینی حکام نے سیکیورٹی کے اقدامات بہتر بنانے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا تھا۔

چینی باشندوں پر حملے کے بعد پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش قبول کرلی تھی اور چینی ماہرین واقعے کی تحقیقات کرنے پاکستان پہنچے تھے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر خودکش حملے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ایک گروہ ملوث ہے۔ ان تحقیقات کے بعد چینی حکام کے خدشات کچھ کم ہوئے لیکن وہ پوری طرح مطمئن نہیں تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی اہلکاروں کےتحفظ کے لیے مؤثر اقدمات کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے اور اس حولے سے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر چینی قیادت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا دونوں ممالک کے بنیادی مسائل کے حوالے سے پاکستان یا چین کی جانب سے پالیسی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور جموں و کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، لہذا دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘

مشہور خبریں۔

اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار

?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے

برطانوی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست مسترد

?️ 12 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) برطانوی عدالت کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور

غزہ کی پٹی پر بمباری میں تین اسرائیلی قیدی ہلاک

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین بریگیڈ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری

مریم نوازسیلاب متاثرین کے بڑے ریلیف پیکیج کا جلد اعلان کریں گی۔ عظمی بخاری

?️ 3 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم

بائیڈن نے نیتن یاہو کو حرامزادہ کہا

?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: ووڈورڈ کی نئی کتاب کے مطابق، بائیڈن نے اسرائیلی فوج کے

برائیوں کا مرکز اور ہم جنس پرستوں کا سب سے بڑا حامی کون؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور

کینسر، امیونوتھراپی کے ضمن میں نینوذرات کی حامل ایک نئی دوا

?️ 10 فروری 2021ہیوسٹن {سچ خبریں} کینسر کے علاج کے تحت دنیا بھر میں امیونوتھراپی کا

سندھ حکومت نے یوم عاشور کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

?️ 1 جولائی 2025سندھ (سچ خبریں) سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے