پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا

فواد چودہری

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم کی عدالت میں پیشی سمیت انتخابی اصلاحات و دیگر امور سے متعلق بات چیت گئی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا کا بہادری سے مقابلہ کیا،پاکستان نے کمزور معیشت کے باوجود کورونا کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کا اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول کرنا تھا، مہنگائی کے باعث امریکا جیسا ملک بھی شدید دباؤ کا شکار ہے، امریکا اور برطانیہ کی حکومتیں مہنگائی کی وجہ سے شدید مشکلات ہیں، دیگرملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پار ہی ہے، مستری، پلمبرز، دکانداروں سمیت کئی طبقات کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے، مہنگائی کے باوجوہ پٹرول کی کھپت 26 فیصد بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بات کی گئی، وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے پر کورکمیٹی نے ستائش کی،عمران خان 30 منٹ کے نوٹس پر سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، نوازشریف کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا جتھہ لے کر گئے۔ فواد چودھری نے کہا کہ افغانستان میں8 بچے بھوک سے ہلاک ہوئے لوگ بچے فروخت کرنے پرمجبور ہیں، عالمی دنیا اور مسلم ممالک افغانستان کی مدد کریں۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان شفاف انتخابات کیلئے الیکٹورل نظام لانا چاہتے ہیں، انتخابی اصلاحات کے بعد دھاندلی کا شور نہیں مچےگا،اتحادیوں کو حق ہےکہ وہ شکوے شکایت کریں، اپوزیشن اپنی تجاویز لے آئے اس پر بھی بات کریں گے۔ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ، مولانا صاحب نے پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی کی تو کیا ملا؟

مشہور خبریں۔

فلسطین کی حمایت میں عراقی مزاحمتی گروپوں کا رول

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں میں عراقی گروہوں نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت

1200 یمنی اب بھی قید میں

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:صنعا میں انسانی حقوق کے ایک ادارے نے یمنی قیدیوں کے

طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل

🗓️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،

عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا

🗓️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے

نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ

🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے

روس کے ہاتھوں ایک دن میں3 یوکرائنی جنگی طیارے تباہ

🗓️ 11 جون 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز اعلان کیا

مستقل فلسطینی ریاست کے قیام میں کیا چیز اثرانداز ہوسکتی ہے؟؛ کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کا اظہار خیال

🗓️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر نے غزہ میں اسرائیل کے جرائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے