🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے، ذرائع کےمطابق حکومت نے اخراجات کے کنٹرول، خاص طور پر ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مالی اہداف کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی قسط جاری ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزے کے لیے مذاکرات میں کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اورموسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا اور بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے پروگرام پر عمل درآمد بہتر طور پر ہونے کو تسلیم کیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر رہا، اور آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اسے تسلیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی ملحد خاتون نے قرآن پاک کا دفاع کیا
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:ایک امریکی خاتون نے اس ملک کے لوگوں کو مخاطب کرتے
نومبر
وفاقی کابینہ کا اجلاس
🗓️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے
جولائی
شاہ سلمان کا ایران اور دنیا کے بارے میں بیان
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مختلف عالمی مسائل
اکتوبر
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار
🗓️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں
اکتوبر
قدس فورس کے سربراہ کا صیہونیوں سے خطاب
🗓️ 29 مئی 2021سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں
مئی
شہید نصراللہ کا راستہ جاری ہے/جیت ہماری ہے: نعیم قاسم
🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: شیخ نعیم قاسم نے آج پہلی بار حزب اللہ کے
اکتوبر
رفح پر حملے کے حوالے سے صیہونی اعلیٰ حکام کے درمیان اختلاف
🗓️ 11 مئی 2024سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں غزہ کی پٹی
مئی
یہ درست نہیں، میں نے جھوٹا بیان اورڈیکلریشن جمع کروایا، چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالت میں بیان ریکارڈ
🗓️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں توشہ
اگست