?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان لے کر ایک چارٹرڈ طیارہ ہفتے کے روز مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔
ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی پر مبنی یہ امدادی سامان الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے روانہ کیا۔
قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے سامان وصول کر کے اسے مصری ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کیا تاکہ اسے آگے فلسطینی شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بھیجے گئے اس سامان میں آٹا، تیار کھانے، خوردنی تیل، جام اور فروٹ کاک ٹیل شامل ہیں، یہ امداد لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام الخدمت فاؤنڈیشن کی قابل تعریف کاوشوں کے ساتھ اپنے فلسطینی بھائیوں کو درکار انسانی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس کھیپ کے بعد غزہ کے عوام کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی انسانی امداد 1915 ٹن تک پہنچ گئی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید کھیپیں روانہ کی جائیں گی۔
اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر الوداعی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے علاوہ این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب
?️ 19 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس
فروری
2020 کے انتخابات کے لیے ٹرمپ کی تحقیقاتی ٹیمیں تیار
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان کیا
نومبر
بجٹ خسارے کی وجہ سے اسرائیلی وزارتوں کی بندش
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے نتیجے میں تل ابیب کے بجٹ
دسمبر
روس کا اپنی معشیت مضبوط کرنے کا نیا انداز؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں
اگست
روس کی جانب سے بھیجے جانے والے سگنل نامناسب ہیں: زیلینسکی
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس
اگست
امریکہ کی لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کے جال میں گھسیٹنے کی کوشش
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور
مارچ
عرب صرف تلوار سے ڈانس کر سکتے ہیں:مشتاق احمد خان
?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مشتاق احمد خان نے
مئی
وزیر داخلہ نے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکے کا نوٹس لے لیا
?️ 23 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور
جون