پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان غزہ میں اسرائیلی فضائی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی معصوم فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ‘مقدس مہینے رمضان کے دوران ایک اور وحشیانہ کارروائی کی گئی، جس سے فلسطینیوں کی بنیادی آزادی پر رکاوٹیں ڈالی گئی اور مسجد اقصیٰ کے اندر اور باہر حملے کیے گئے’۔

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی افواج کے اندھا دھند طاقت کے استعمال سے اموات ہوئیں اورکئی افراد زخمی ہوئے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘تمام انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے’۔ ترجمان نے کہا کہ ‘پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین کے شہریوں پر طاقت کے اندھادھند استعمال کو روکے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘خطے میں پائیدار امن کی واحد ضمانت عالمی سطح پر متفقہ لائحہ عمل کی بنیاد پر ، 1967 سے پہلے والی سرحد اور القدس شریف کے دارالحکومت کی حامل ایک قابل عمل، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطین کا قیام ہے’۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے 27ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے اس کی مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بات کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے میں نے خود اسلاموفوبیا پر بات کی اور سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا اور اسی کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے فلسطینیوں پر جو ظلم کیا ہے اس پر کام کریں پھر اسلاموفوبیا پر مشترکہ کوششیں کریں۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں سے اب تک 9 بچوں سے 25 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیںفلسطینی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 125 افراد زخمی ہوئے ان میں سے زیادہ تر بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔شمالی غزہ میں نامعلوم مقام پر ہوئے ایک دھماکے میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

مشہور خبریں۔

ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت پر امریکی ردعمل

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ہم

آنگ سان سوچی پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کی

اقوام متحدہ نے میانمار کی عدالت کے فیصلے پر کی تنقید

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ

شام کے زرعی سائنسی تحقیقی مرکز پر اسرائیل کا حملہ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ مغربی شام کے علاقے

غزہ کے سلسلہ میں صیہونیوں کی احمقانہ پالیسی

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے حوالے سے تل ابیب کی

شام میں داعشیوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:پیچھے مڑ کر دیکھا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ امریکی،

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ

پنجاب حکومت کا عید پر تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ

?️ 6 مئی 2021لاہور(اسچ خبریں) کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی زندگیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے