?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے گئے ان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر معقول ریمارکس کو سختی سے مسترد کردیا جس میں بھارت نے ’عالمی دہشت گردی‘ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے اپنے مذموم الزامات پر اصرار کیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے ’دی ہندو‘ کے مطابق جے شنکر نے ہفتے کے روز واڈوڈارا شہر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کی ، کسی اور ملک نے نہیں کی، مجھے بتائیں کہ پاکستان نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران بھارت کے خلاف کیا کیا اقدامات کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے بھارت کو ’آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) کا ماہر سمجھا جاتا ہے اسی طرح پاکستان کو ’عالمی ہشت گردی کے ماہر‘ کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے‘۔
ان ہی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے دہشت گردی سے متعلق حقائق گھڑنے میں مبتلا بھارتی رہنماؤں کے جنون کے عکاس ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور اس کے رہنماؤں کی پڑوسی ممالک پر انگلی اٹھانے کی مذموم کوششوں کا مقصد بطور دہشت گردی کے ریاستی سرپرست اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث اپنی بدنام زمانہ شناخت کو چھپانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے زیادہ ریاستی دہشت گردی دنیا کے کسی خطے میں واضح اور کھلی نہیں ہے جہاں 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض افواج بے گناہ کشمیریوں کو دہشت گردی، تشدد اور اذیتوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بی جے پی-آر ایس ایس کے پرجوش حامیوں کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت جاری منظم دہشت گردی سے بھی آگاہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی کامیاب کارروائیوں سے لے کر دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہمارے کردار تک عالمی امن میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری نے واضح انداز میں تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے دہشت گروہوں اور ریاستوں کی جانب سے کی جانے والی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا ہے جب کہ درحقیقت بھارت اپنی سرزمین اور خطے کے دیگر ممالک سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی حمایت میں ملوث رہا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کا شکار ہونے کی ڈرامائی مذموم مہم اور پاکستان پر منافقانہ طور پر الزامات لگا کر عالمی برادری کو دھوکا دینے کی کوشش کرنا اس کی بیمار ذہنیت کا عکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حاضر سروس بھارتی بحری افسر اور ’را‘ کا جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی، حمایت، ان پر اکسانے اور ان کو انجام دینے میں ملوث تھا، کلبھوشن یادیو دہشت گردی کے ریاستی اسپانسر کے بھارت کے حقیقی چہرے کی واضح نشانی ہے۔
بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی اور پڑوسی ممالک میں بے امنی پھیلانے کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے بھارت کو کہا جائے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی اپنی پالیسی کو ترک کرے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کا استعمال کرنے کی اجازت دے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں امریکی، اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: المسیرہ نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق یمنی حکومت کی انٹیلی
جون
امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی پلان نہیں
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈینی سیٹرینووچ نے 2013 سے 2016 تک صہیونی فوج کے انٹیلی
دسمبر
اسرائیل اور شام کی عبوری حکومت کے درمیان سکیورٹی معاہدہ آخری مرحلے میں کیوں ناکام ہوا؟
?️ 28 ستمبر 2025اسرائیل اور شام کی عبوری حکومت کے درمیان سکیورٹی معاہدہ آخری مرحلے
ستمبر
علاقائی کشیدگی کے دوران برکس کے استحکام بخش کردار پر ہندوستان کا اصرار
?️ 14 مئی 2026 سچ خبریں: جہاں نئی دہلی میں برکس کا دو روزہ اجلاس اراکین
مئی
لیبیا میں بڑھتی بے چینی؛ عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج، برطرفی کا مطالبہ
?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں:لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں معاشی مشکلات، بجلی کی مسلسل بندش
جولائی
پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کر لی
?️ 2 جون 2022پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت
جون
امریکہ یوکرین کی جنگ میں براہ راست ملوث : روس
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ امریکیوں نے اعتراف
اگست
امریکہ یورپ کو گیس 4 گنا مہنگی فروخت کر رہا ہے:میکرون
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے امریکہ پر یورپ کو برآمد کی جانے والی
اکتوبر