پاکستان نے ترکی سے ایک اہم ماہدہ توسیع کی ہے

پاکستان نے ترکی سے ایک اہم ماہدہ توسیع کی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان  نے ترکی پاکستان ترکی کو ہیلی کاپٹر فراہم کرنے میں مہلت دے دی ہے اعلی حکام نے کہا ہے ترکی کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کے معاہدے میں دوبارہ توسیع کرتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کے لیے انقرہ کو مزید 6 ماہ کی مہلت دے دی۔

یاد رہے کہ جولائی 2018 میں پاکستان نے ترک ساختہ 30 ٹی 129 اٹک ہیلی کاپٹر خریدنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پینٹاگون کے انجنز اور امریکا میں تیار کردہ دیگر پرزوں کے برآمدی لائسنس جاری کرنے سے انکار کی وجہ سے اس کی فراہمی کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔

ترکی کے اعلیٰ عہدیدار اسمٰعیل دمیر نے امریکی دفاعی اشاعت، ڈیفنس نیوز کو بتایا کہ ‘ہم نے پاکستان سے 6 ماہ کی توسیع حاصل کرلی ہے’۔

جنوری 2020 میں پاکستان نے ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے لیے مینوفیکچررز، ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کو پہلے ایک سال کی توسیع دی تاہم بعد میں فروخت کے خطرے کے پیش نظر ترک حکومت نے ٹی اے آئی کی دوسری کمپنی ٹوساس انجن انڈسٹریز کو ٹی 129 کے لیے دیسی انجن تیار کرنے کا کام سونپا۔

ڈیفنس نیوز کی اشاعت، جس میں ٹیلی ویژن، اخبار اور ایک ویب سائٹ شامل ہے، نے بتایا ہے کہ مذکورہ معاملے میں امریکی اعتراض کی بنیاد وجہ واشنگٹن کی جانب سے روسی ساختہ ایس -400 ٹرومف فضائی دفاعی نظام خریدنے کے انقرہ کے فیصلے کی مخالفت ہے۔ترکی میں ایک سینئر عہدیدار نے ڈیفنس نیوز کو بتایا کہ اس توسیع کا یہ مطلب نہیں ہے کہ معاہدہ عمل میں آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ کوئی تکنیکی یا تجارتی مسئلہ نہیں ہے، یہ مکمل طور پر سیاسی ہے اور جب تک امریکا کی رکاوٹ کی وجوہات برقرار ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ترکی-پاکستان کے معاہدہ امریکا کے تنازع سے متاثر ہوگا’۔

پاکستان نے 1980 کے عشرے میں حاصل کیے گئے کوبرا گن شپ کے اپنے بیڑے کو تبدیل کرنے کے لیے ترکی کے ٹی 192 اٹیک ہیلی کاپٹرز کا انتخاب کیا تھا۔تاہم ہیلی کاپٹر بنانے والی ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کو ترسیل ہونے سے قبل امریکی برآمدی لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

5 ٹن کا ٹی 129 دو انجنز کا ملٹی رول اٹیک ہیلی کاپٹر ہے جو اطالوی-برطانوی کمپنی اگسٹا ویسٹ لینڈ کے لائسنس کے تحت تیار کیا گیا ہے اور اے 129 منگستا پر مبنی ہے۔

اس میں دو ایل ایچ ٹی ای سی 800-4 اے ٹربو شافٹ انجن لگے ہیں، جو امریکی کمپنی ہنی ویل اور برطانوی کمپنی رولس رائس مشترکہ طور پر تیار کرتی ہے۔ترکی کے ایک ایرو اسپیس عہدیدار نے ڈیفنس نیوز کو بتایا کہ رکاوٹ صرف یہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘دوسرے ایسے عوامل موجود ہیں جن کی وجہ سے امریکا برآمدی لائسنس جاری کرنے سے انکار کرسکتا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں یہ لگتا ہے کہ ٹی 129 معاہدہ واشنگٹن سے سیاسی اجازت نامے کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا’۔

امریکی قانون سازوں نے حال ہی میں نیٹو کے اتحادی کو امریکی ہتھیاروں کی تمام فروخت روک دی ہے تاکہ انقرہ پر روسی ساختہ ایس -400 ترک کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

ڈیفنس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قانون سازوں کو یہ بھی خدشہ ہے کہ ہیلی کاپٹروں کے انجن بھارت کے خلاف پاکستان کی زمینی حملے کی صلاحیت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کےمنافی ہے، آئی ایس پی آر

?️ 15 جنوری 2025 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

آپ ولی عہد سے ملنے آرہے ہیں!؛ بائیڈن کے ریمارکس پر عربی ردعمل

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے کہا کہ

دنیا میں کتنے لوگ CHAT GPT استعمال کرتے ہیں؟

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ٹیکنالوجی کے دور میں مصنوعی ذہانت کا سافٹ وئیر چیٹ جی

کیا ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی چین کو جنگ میں دھکیل سکتی ہے؟ ایران تنازع پر عالمی طاقتوں کی نئی صف بندی

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کی تجویز

انتالیہ اجلاس اور شام اور غزہ کے بارے میں انکشافات

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: پروفیسر جیفری سیکس، ایک امریکی پروفیسر برائے سیاسیات اور اقوام متحدہ

آئی ایم ایف مشن کا پاکستان پر مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا

کسی بھی صورت میں ہتھیار نہین ڈالیں گے:جہاد اسلامی

?️ 7 فروری 2026کسی بھی صورت میں ہتھیار نہین ڈالیں گے:جہاد اسلامی  فلسطینی مزاحمتی تنظیم

فاروق ستار کی شکایت وزیراعظم سے، غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے۔ شرجیل میمن

?️ 20 اگست 2025کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے