پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات کو  مسترد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی، افغان نائب صدرکےالزامات درست نہیں ، نازک صورتحال میں ایسے بیانات پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں افغان نائب صدر امر اللہ صالح کےالزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کیجانب سے پاکستان کو ایئر آپریشن سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اور پاکستان نے افغان سرزمین پر کسی بھی کارروائی کو اس کا حق قرار دیا تھا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے افغان فضائیہ کے ساتھ کسی قسم کی پیغام رسانی نہیں کی،ایسے الزامات افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں سے انحراف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ممکنہ حادثےکےپیش نظرپاکستان نے اپنی جانب سےحفاظتی اقدامات مکمل کیے، تمام انتظامات اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی سرزمین پر کیے گئے ، ہم خود مختارافغان سر زمین پرکسی بھی ایکشن کے لیے افغان حکومت کے حق کو جائز تصورکرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان نے فرار 40 اے این ڈی ایس کے افسران اور جوانوں کو ریسکیو کیا اور ریسکیوکر کے عزت کے ساتھ جی آئی او آر اے کےحوالے کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے اے این ڈی ایس ایف درخواست پر لاجسٹک مدد کی پیشکش کی، پاکستان افغان امن کوششوں کی کامیابی کے لیے مدد کرتا رہے گا، اس نازک موقع پرتوانائیاں وسیع البنیاد ،جامع سیاسی حل پرمرکوز کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت نے Defense Arrow ہتھیاروں کا تجربہ مکمل کیا

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی وزارت جنگ نے اعلان کیا کہ Defense Arrow ہتھیاروں

قابض آبادکار آگ سے نہ کھیلیں:فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض آباد کاروں کو خبردار کیا ہے

ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کے قریب ہے: اردغان

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ چاہتے

بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں:حریت کانفرنس

?️ 22 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بھی کورونا کا شکار

?️ 1 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) 71بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی عالمی

اسرائیل سیکیورٹی نہیں بلکہ توسیع اور قبضے کے لیے جنگ کر رہا ہے:ترک وزیر خارجہ

?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل

شام کے خلاف پابندیوں نے تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے: فیصل مقداد

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا

سعودی اتحاد کا الزام لگاتے ہوئے یمن میں شکست کا اعتراف

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی اتحاد کے ترجمان نے منصور ہادی کی حکومت کے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے