?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی زد میں ہے جن کے علاج کے لیے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سینکڑوں مزید تربیت یافتہ ماہرین امراض پیٹ و جگر کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹس میں آنے والے آدھے مریض پیٹ اور جگر کے امراض کی شکایات کے ساتھ آتے ہیں، دوسری جانب پاکستان میں ہیپاٹائٹس ’سی‘ اور ’بی‘ کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے جن کے علاج کے لیے تربیت یافتہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار ماہرین نے پاک جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی کے تحت منعقدہ چھٹی دو روزہ سالانہ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے معروف یورولوجسٹ اور آغا خان ہسپتال کے سابق میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحت عباس، معروف گیسٹرو اینٹرالوجسٹ پروفیسر وسیم جعفری، پی جی ایل ڈی ایس کی صدر پروفیسر ڈاکٹر لبنا کمانی، پی جی ایل ڈی ایس کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر شاہد احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آلودہ پانی کی وجہ سے ڈائریا، گیسٹرو اینٹرائٹس، ٹائیفائیڈ، ہیپاٹائٹس ’اے‘ اور ’ای‘ کے علاوہ ہیضے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، پیٹ کے امراض میں بڑھتا ہوا اضافہ نہایت قابل تشویش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر مہینے 10 لاکھ سے زائد ڈائریا اور پیٹ کے امراض کے کیس سامنے آتے ہیں، مریضوں کی اتنی بڑی تعداد سے نمٹنے اور ان کے علاج کے لیے ملک میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں تربیت یافتہ ماہرین امراض پیٹ و جگر کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں جدید غلامی
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
جنوری
انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ
اکتوبر
آنر کے بہترین کیمرا کے حامل فونز متعارف
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے بہترین کیمرا
مئی
افغانستان سے نکلنا امریکی فوج کے لیے کیسا رہا؟امریکی سیاستداں کی زبانی
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق نائب صدر نے جو بائیڈن کی حکومت
ستمبر
ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ
جولائی
متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر یہودی محلہ آباد ہوگا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: یو اے ای میں یہودی کونسل خاخام نے اعلان کیا
اپریل
فرانس میں ایک مشکوک صحافی گرفتار
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:فرانس میں داخلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایجنٹوں نے اس میڈیا
ستمبر
قابض حکومت کو بے مثال کثرت کا سامنا ہے: حماس
?️ 13 اپریل 2023فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ
اپریل