پاکستان میں ویکسین لگانے کا ریکارڈ کا قائم

اسد عمر

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں )  تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منسوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا ہے کہ کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئی اور الحمدللہ ایک دن میں ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک مجموعی طور پر پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ، اس کے علاوہ رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جہاں اب تک 1 کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگے بغیر کورونا ختم نہیں ہو گا، یہ قابل قبول نہیں ہے کہ کچھ ممالک نوجوانوں کو ویکسین لگانا شروع کر دیں اور خطے کے باقی ملکوں نے طبی عملے اور بزرگ افراد کو بھی ویکسین نہ لگائی ہو ، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوج نے کہا ہے کہ یہ مت سوچیں کہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہوگئی ہے، اس وقت دنیا بھر میں کورونا ویکسین لگنے کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے کیوں کہ یہ وباء اسی وقت ختم ہو گی جب 70 فیصد لوگوں کو ویکسین لگ جائے گی جب کہ اس وقت تک دنیا بھر میں صرف 26 فیصد لوگوں کو ہی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگی ہے جب کہ یورپ میں 36 اعشاریہ 6 فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی اور 16 اعشاریہ 9 فیصد کو دوسری خوراک بھی لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ تشویش کورونا کی نئی اقسام کی وجہ سے ہے، مثال کے طور پر بھارتی قسم بی1617 ایک دوسری قسم بی117 جو کہ برطانوی قسم ہے اس سے زیادہ پھیلتی ہے ، اور اب تک کورونا کی بھارتی قسم 53 ممالک میں پھیل چکی ہے تاہم دنیا بھر میں نئے کیسز اور اموات میں گذشتہ پانچ ہفتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، اس سلسلے میں اگرچہ کورونا ویکسینز نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ثابت ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

امریکیوں کو معلوم ہونا چاہیے اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ علاقائی جنگ ہوگی: آیت اللہ خامنہ‌ای

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ‌ای نے عوامی وفد سے

غزہ میں امن منصوبہ ناکام نہیں ہوا: امریکی صدر کے معاون

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر کے معاون نے غزہ میں صہیونی فوجیوں کے ظلم

عراق کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عراقیوں شدید رد عمل کا سلسلہ جاری 

?️ 29 جنوری 2026عراق کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عراقیوں شدید رد

ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نسرین جلیل کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال

?️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز  شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما

صدر آصف زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، فوجی جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پانی ذخیرہ کرنے کا کام شروع کر دیا

?️ 6 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور

اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 16کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گی

?️ 27 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اقوام متحدہ منگل کو پاکستان میں مون سون کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے