?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث 26 جون سے نو جولائی کے دوران مختلف حادثات میں 87 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جن میں 42 بچے 29 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔
بارشوں کے باعث زخمی ہونے والے 149 افراد میں 61 بچے، 52 مرد اور 36 خواتین شامل ہیں۔ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے سات کلومیٹر سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ تین پلوں کو نقصان پہنچا۔ 171 گھروں کو جزوی نقصان جبکہ 71 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 106 مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر شہری علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل جنگ ختم کیے بغیر اپنے قیدیوں کی رہائی کا خواہاں
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے معاملے پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی مسلسل
جون
’کنا یاری‘ فیم ایوا بی کی رکشہ سواری کی ویڈیو وائرل
?️ 19 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ’کوک اسٹوڈیو سیززن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت
دسمبر
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
?️ 7 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و
جون
یحیی سنوار نے اسٹریٹجک فریب کے ذریعے تل ابیب کو سب سے بڑا دھچکا کیسے پہنچایا؟
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید یحییٰ سنوار نے کئی سال پہلے ہی آپریشن طوفان
مارچ
فلسطینی علماء کا صہیونیوں کے خلاف بیان
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی علماء یونین نے آج غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں
جون
فرانس میں مہنگائی عروج پر
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق
جون
اسرائیل نے ایک بار پھر خودکو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا: خواجہ آصف
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر
اکتوبر
جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: جرمنی غزہ کے خلاف جنگ کے عین وقت تل ابیب
جنوری