پاکستان بارکونسل کا الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بارکونسل نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان بارکونسل کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری تحقیقات کی جائیں کیوں کہ انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات سے الیکشن کی شفافیت اور ساکھ متاثر ہوئی ہے، سیاسی جماعتیں الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد کمیشن پر متفق ہوں، پاکستان کے استحکام اور جمہوری عمل پر عوام کے اعتماد کے لیے سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔

ادھر کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور وغوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی صدارت سینیئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے، یہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر او اور متعلقہ آر اوز کےاس سلسلے میں بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اسی معاملے پر ایک اور اہم پیشرفت یہ سامنے آئی کہ لیاقت علی چٹھہ کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، لیاقت چٹھہ کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، اس سے قبل راولپنڈی کمشنر آفس کو سیل کر دیا گیا تھا، کمشنر راولپنڈی کے الزامات اور مستعفی ہونے کے بعد پولیس نے کمشنر آفس کو گھیر کر سیل کر لیا تھا اور کسی بھی شخص کو کمشنر آفس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ دنیا بھر میں جنگوں کو بھڑکانے کا اصل ذمہ دار ہے:روس  

?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس (SVR) نے ایک بیان

عبرانی میڈیا: ایرانی جاسوس اسرائیلی نیوکلیئر سائنسدان کی گاڑی میں گھس گئے

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا

کیا امریکہ واقعی نیجریہ پر حملے کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیجریہ پر ممکنہ حملے کی دھمکی

اپوزیشن اقتدار میں آکر نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے:عمران خان

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کا براہِ

صدر مملکت نے عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کی سزا میں خصوصی معافی منظور کرلی

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیؐ

مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے

مہنگی بجلی کے خلاف عوام کا ملک گیر احتجاج، حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں

2024 کے فرضی انتخابات میں بائیڈن اور ہیرس کی شکست

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   پیر کو دی ہل نیوز ویب سائٹ کے لیے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے