?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنھوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے، پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، ن لیگ کی حکومت کے اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت بھی بہت کام کر رہی ہے، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ووٹ دیا، 2017 میں ہر بندہ تعریف کر رہا تھا کہ پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جا رہا ہے، آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے تباہی سے دو چار کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات ختم ہو گئے ہیں؟
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: ترکی سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اشیا کی برآمد
اپریل
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: روزنامہ انڈیپنڈنٹ عربی نے ایک انگریز تنظیم کی شناخت کے حوالے
مئی
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
?️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
مئی
چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا
فروری
انسانی امداد کے مرکزی راستے پر حملہ
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں: اسرائیل کی نسل پرستانہ جارحیت بحیرہ روم کے اوپر سے حلب
مارچ
بھارت سے فی الحال کسی قسم کی تجارت نہیں ہوگی: گورنر پنجاب
?️ 2 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ بھارت سے
اپریل