پاکستان اڑان بھر چکا، جلد دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا، عطا اللہ تارڑ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ دنیا کے مالیاتی ادارے آج پاکستان کی تعریف کررہے ہیں، ملک میں مہنگائی نچلی ترین سطح پر آچکی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اعداد و شمار یہ بتارہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہوگا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ چلے گا، جس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے، ان شا اللہ پاکستان کی معیشت مزید بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بہت کم ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ بیک وقت مہنگائی بھی کم ہورہی ہو، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جارہی ہو، اور بجلی بھی سستی ہوجائے، اڑان پاکستان کے تحت ان شا اللہ پاکستان ٹیک آف کرے گا اور اپنے ہمسایوں کو پیچھے چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے 7 روپے 41 پیسے اور صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے کا ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا تھا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کے بعد بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں فراہم کیا گیا ریلیف عارضی ہے، جسے سہہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، جو اپریل تا جون کے بلوں پر نافذ العمل ہوگا، تاہم بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

ترجمان پاور ڈویژن ظفر یاب خان نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کی میڈیا رپورٹس کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (کیوٹی اے) اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے تعین کے ذریعے صارفین کو وزیراعظم کے اعلان کے مطابق 7.41 روپے کا ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق فوری طور پر ریلیف دینے کے لیے نیپرا نے 4 اپریل 2025 کو سماعت طلب کی، اس سماعت کے دوران نیپرا اور وزارت کے حکام نے اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں حقائق اور اعداد و شمار کو واضح کیا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے بجلی کے صارفین کے لیے ٹیرف میں بڑے ریلیف کا اعلان کیا تھا، ریلیف کو فوری طور پر لاگو کرنے اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے، سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) اور ایف سی اے صارفین کے لیے ٹیرف کو تبدیل کرنے ہی صرف ممکنہ طریقے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق آئندہ ماہ سے عوام کو سستی بجلی ملنا شروع ہوجائے گی، باقی ٹیکنیکل تفصیلات ہیں، کہ حکومت نے کس مد میں، کس طرح بجلی سستی کی۔

مشہور خبریں۔

گھوٹکی  ٹرین حادثہ پر وزیراعظم کا اظہار افسوس، مکمل طور پر تحقیقات کا حکم

?️ 7 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے  اور کچھ دیگر  اہم

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس

?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے

صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ

غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں نیتن یاہو کی رسوایی

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رائی الیوم کے ایڈیٹر اور معروف فلسطینی تجزیہ نگار

چینی صدر کی وزیر اعظم سے ملاقات، معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی

کورکمانڈرز کانفرنس: معاشی ترقی میں حائل غیرقانونی رکاوٹوں کی روک تھام میں تعاون کا عزم

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں

پاکستانی اخبار: امریکی مخالفت نے طالبان کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر دیا

?️ 10 اگست 2025سچ خبریں: پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے