پاکستان اور ڈبلیو ایچ او کا بچوں کے تحفظ کیلئے ایکشن پلان تیار کرنے کیلئے اشتراک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور وزارتِ انسانی حقوق نے بچوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف قومی اسٹریٹجک ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد بچاؤ کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور ملک کے 11 کروڑ 20 لاکھ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں بچوں کے خلاف مختلف اقسام کے تشدد، جیسے قتل، جسمانی و جنسی تشدد، نفسیاتی اذیت اور غفلت کے خاتمے پر توجہ دے گا۔

یہ منصوبہ ایسے وقت میں ترتیب دیا جا رہا ہے، جب ملک کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جس میں 5 سال سے کم عمر ہر 3 میں سے صرف ایک بچے کی پیدائش کا اندراج ہوتا ہے اور ایک کروڑ 25 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

تجاویز کی یہ مشاورتی نشستیں گزشتہ ہفتے کراچی میں شروع اور اسلام آباد میں اختتام ذیر ہوئیں، جن میں ماہرین، شراکت دار، صوبوں اور خود مختار علاقوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

نئی حکمتِ عملی اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ اطفال اور ’انسپائر‘ فریم ورک کے اصولوں پر مبنی ہوگی، یہ ایک شواہد پر مبنی عالمی پیکیج ہے جو بین الاقوامی اداروں نے ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں تیار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے بیان کے مطابق INSPIRE فریم ورک 7 حکمتِ عملیاں تجویز کرتا ہے، جن کا تعلق قوانین، سماجی رویّوں، محفوظ ماحول، نگہداشت فراہم کرنے والوں کی معاونت، مالی استحکام، خدماتِ ردعمل، اور زندگی کے ضروری مہارتوں سے ہے، اور یہ بچوں پر تشدد کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

11 کروڑ بچوں کو استحصال سے بچانے کیلئے مشاورت

وفاقی سیکریٹری برائے وزارتِ انسانی حقوق عبد الخالق شیخ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ منتشر کوششوں کو اب ایک مربوط، قومی، کثیر شعبہ جاتی حکمتِ عملی میں بدلنے کی ضرورت ہے، ایسی حکمتِ عملی جو تعلیم، صحت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی سسٹمز کو ایک پلیٹ فارم پر لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکمتِ عملی ایک واضح اور متحد وژن مہیا کرے گی، جس میں قابلِ پیمائش اہداف، ادارہ جاتی ذمہ داریاں اور ایک مضبوط مانیٹرنگ و ایویلیوایشن فریم ورک شامل ہوگا۔

پیدائش کے اندراج کی کمی بچوں کے تحفظ میں بڑی رکاوٹ ہے، جس کے باعث بہت سے بچے کمزور اور غیر محفوظ رہ جاتے ہیں، بے گھر، مہاجر، اور غریب شہری بستیوں میں رہنے والے بچے استحصال، کم عمری کی شادیوں، اسمگلنگ اور چائلڈ لیبر کے زیادہ خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر کے نئے چیر مین مقرر

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن

سیورسک  شہر پر قبضہ؛ کیا یوکرین جنگ میں نیا موڑ آیا ہے؟

?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں:سیورسک شہر پر قبضہ اور زلنسکی کی مشروط عقب نشینی کا

مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور

?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن

پاک، بھارت آبی تنازع پر  مذاکرات کل ہوں گے

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں )پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر

روس اور سعودی عرب کا ایران-اسرائیل جنگ بندی اور فلسطین کے مسئلہ پر اہم موقف

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:روس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ماسکو میں

بین الاقوامی مذہبی آزادی کی امریکی رپورٹ میں پاکستان سے متعلق دعوے مسترد

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری

اظہار یکجہتی کیلئے شوبز و فیشن شخصیات کی عمران خان سے ملاقات

?️ 23 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

احتجاج کی آڑ میں گھروں، بینکوں کو جلانا، سڑکیں بند کرنا قابلِ مذمت۔ ملک احمد خان

?️ 5 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے