پاکستان اور چین کے درمیان چینی کرنسی ’یوآن‘ میں لین دین کا معاہدہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چین کے مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان اور چین کے مرکزی بینکوں نے پاکستان میں چینی کرنسی یوآن میں لین دین کے حوالے سے تعاون کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

 یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ادائیگی کے متبادل آپشن کی راہ ہموار کر سکتی ہے جس سے چینی اور پاکستانی کاروباری و مالیاتی اداروں کے درمیان سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔

مالیاتی شعبے میں اس پیش رفت کو ایک ایسی چیز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس سے پاکستان کو رعایتی روسی تیل خریدنے میں بھی مدد مل سکتی ہے کیونکہ چینی کرنسی روس کے لیے قابل قبول ہے، خیال رہے کہ پاکستان اس وقت تیل کی ادائیگی امریکی ڈالر میں کر رہا ہے۔

اکتوبر کے اوائل میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے لیے مارکیٹ میں روسی تیل دستیاب رکھنے کے امریکی فیصلے سے مستفید ہونے والوں میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ’اس نرمی کو ان پابندیوں میں نرمی کی جانب قدم نہیں سمجھا جانا چاہیے جو امریکا نے رواں برس فروری میں یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس پر عائد کی تھیں‘۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’ توانائی کے شعبے میں درآمدات کے حوالے سے دوسرے ممالک کو اپنی اپنی صورتحال کے مطابق فیصلے خود کرنا ہوں گے‘۔

یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پابندیوں کا شکار روس اپنی برآمدات اپنی ہی کرنسی روبل میں کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

روس کی جانب سے بیرونی لین دین کے لیے اس کے علاوہ واحد ‘متبادل’ کرنسی یوآن ہے، 2021 کے آخر تک چین کو روس کی تمام ادائیگیوں میں یوآن کا استعمال تقریباً ایک تہائی تک پہنچ گیا تھا، اس کے برعکس بھارت کو روسی ادائیگیوں کا 70 فیصد ڈالر میں کیا گیا۔

بھارت اور روس اپنی مقامی کرنسیوں میں تجارت پر اتفاق کر چکے ہیں لیکن روسی درآمد کنندگان بھارتی روپے کی عالمی منڈی میں کم قبولیت کے باعث استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔

اسی طرح پاکستان روس کے ساتھ روپے میں تجارت نہیں کر سکے گا لیکن چین کو دی جانے والی برآمدات کے نتیجے میں ملنے والے یوآن سے پاکستان کو روسی تیل خریدنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایک سینئر بینکر نے کہا ’یوآن میں لین دین سے پاکستان کو چینی بینکوں تک بہتر انداز میں رسائی حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی اور پاکستان کے لیے ان سے تجارتی قرضے لینا آسان ہو گا‘۔

مشہور خبریں۔

جنوبی کوریا میں ڈرون ریسنگ چمپین شب  کا آغاز

?️ 30 مارچ 2021سیول(سچ خبریں) ہواؤں میں اڑنے کا شوق سب کو رہتا ہے اس

جنگ کے بعد صہیونیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:13 جون 2025 کو ایران پر صہیونی حملے کے بعد

ترین گروپ کو منانے کے لیے حکومت کی کوششیں تیز

?️ 23 مارچ 2022 لاہور(سچ خبریں)حکومت نے پنجاب میں وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم

غزہ اور لبنان کی صورتحال کے بارے میں آئندہ امریکی حکومت کا رویہ کیا ہوگا؟

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کو ایک سال

ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم

?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب

ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے:فواد چوہدری

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں وسعت

?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:  پریس ٹی وی کے میزبان، مرضیہ ہاشمی کے ساتھ ایک

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کے فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 1 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے