پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان کا کوئی بھی وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے اس طرح یہ ایک روایت بن گئی ہے۔

سعودی میڈیا العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا نقشہ بدل کر رکھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ محمد بن سلمان کی پالیسیاں مجھ سمیت تمام لیڈروں کیلئے مشعل راہ ہیں، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے، اس طرح یہ ایک روایت بن گئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودیہ تعلقات برسوں پر محیط ہیں، ہمارے غم و خوشی مشترکہ ہیں، ہم کامیابی اور ترقی کے بھی ساتھی ہیں۔ وزیر اعظم نے انٹرویو کے دوران عربی میں بھی اظہار خیال کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے نے مسلمانوں کو کیا سکھایا؟؛عارف علوی کی زبانی

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق صدر پاکستان عارف علوی نے اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں

لبنان پر تازہ ترین صیہونی جارحیت؛دسیوں شہری شہید اور زخمی

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی حکومت کے لبنان پر وحشیانہ حملوں کی تازہ ترین لہر

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

وفاقی حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ججز کے خط کے معاملے

کنیسٹ ممبر: اسرائیل غزہ جنگ کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے

?️ 3 جون 2025سچ خبریں: غزہ جنگ میں غاصب صیہونی حکومت کی شکست کو تسلیم

نیتن یاہو جنوبی شام میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے

شام میں امریکی فوجی کیمپ داعشیوں کی پناہ گاہ

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات چل رہے ہیں:امریکی اخبار

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے