?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کی اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اسحٰق ڈار نے روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں تجارت، توانائی، سلامتی، ثقافت، تعلیم اور عوام سے عوام کے تبادلے پر محیط طویل المدتی، کثیر الجہتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
سرگئی ریابکوف اسٹریٹجک استحکام کے حوالے سے پاکستان-روس مشاورتی گروپ کے 15ویں دور میں روس کے وفد کی قیادت کرنے کے لیے اسلام آباد کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستان اور روس کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اقتصادی، فوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے لیے دو طرفہ ایجنڈا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
2024 میں دوطرفہ تجارت نے ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا، جس میں بڑا کردار توانائی کے تعاون میں پیشرفت نے ادا کیا، جس میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی اور پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت شامل ہے۔
پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کا 9واں اجلاس گزشتہ سال ماسکو میں منعقد ہوا تھا جس کے نتیجے میں تعلیم، صحت، تجارت اور صنعتی ترقی جیسے شعبوں میں 8 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
روس کے اعلیٰ سطح کے دوروں بشمول وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچُک کے 2024 میں اسلام آباد کے دوروں نے بڑھتے ہوئے تعلقات کی رفتار کو تقویت دی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون میں بھی توسیع ہوئی ہے، جیسا کہ ڈرزبہ VII سمیت مشترکہ مشقوں نے انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز کی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی تجارت نے سیکیورٹی روابط کو مزید مضبوط کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں بھول نہ جائیے گا؛فلسطینی قیدیوں کا حاجیوں کو پیغام
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے ایک گروپ نے حاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے
جولائی
اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے: وزیر اعظم
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دنیا میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اس
مئی
ڈیموکریٹک سینیٹر: ٹرمپ نہیں چاہتے کہ رنگین لوگ امریکہ آئیں
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر جس نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں
دسمبر
بغداد میں داعش کے خودکش بمبار کی کارروائی بے اثر
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: بغداد آپریشنز کمانڈ نے شہر کے شمال میں دہشت گردی
جنوری
ٹرمپ کا غزہ منصوبہ اسرائیل اور امریکہ کی ذلت آمیز شکست کی تصدیق ہے: بحرینی رہنما
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں:بحرین کی اپوزیشن تحریک کے رہنما راشد الراشد نے کہا کہ
اکتوبر
جعفر ایکسپریس ٹرین کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، سیکورٹی ذرائع
?️ 14 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان
مارچ
غزہ میں 80 فیصد سے زائد معذور افراد کی بحالی کا سامان قابض حکومت کی جارحیت سے تباہ
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: "عالمی امدادی گروپ” نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی قرار دینے کے خلاف اپیل کا فیصلہ
?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو
اکتوبر