?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ 35 ویں یوم روس پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح روابط بڑھے ہیں، اعلی سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور روس علاقائی اور عالمی پلیٹ فارمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے، روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک انتہائی امید افزا ملاقات ہوئی، ملاقات میں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
انصار اللہ یمن کا حزب اللہ کی حمایت میں صیہونیوں کے خلاف بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما نے طوفان الاقصی کی سالگرہ
ستمبر
پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)
دسمبر
اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم اجلاس کا میزبان
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسلام آباد
اکتوبر
صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی
جولائی
یورپ میں کورونا کی نئی لہر
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:موسم گرما کے آغاز اور آنے والی تعطیلات کے ساتھ ہی
جون
خان یونس کے اسکولوں پر امریکی گولہ بارود سے بمباری
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی سی این این ٹی وی نے اعلان کیا ہے
جولائی
سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا
جولائی
پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن اتحادی جماعتوں کی رائے مختلف ہے، مراد علی شاہ
?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
اپریل