پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 72کروڑ ڈالرز کے دو منصوبوں پر دستخط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق 720 ملین ڈالرز(72کروڑ ڈالرز) کے دو منصوبوں پر دستخط ہوئے جہاں بینک 40 کروڑ ڈالرز سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 32 کروڑ ڈالرز خیبرپختونخوا کے دیہی روڈز ڈیولپمنٹ منصوبے کے لیے دے گا۔

وزیر اعظم اور صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی جہاں وزیر اعظم نے پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے بینک کے وفد کو حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی اصلاحات کے سلسلے سے آگاہ کیا۔

ان اصلاحات میں ٹیکس محصولات میں اضافہ، توانائی کے شعبے کی مالی استحکام کو بہتر بنانا، موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے خلاف اقدامات، غیر ہدف شدہ سبسڈی میں کمی اور سماجی تحفظ کو بڑھانا شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں ان اصلاحات کی پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں تاکہ ان کے کامیاب نفاذ اور طویل مدتی اثرات کو یقینی بنایا جا سکے جوکہ پائیدار اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.5 ارب ڈالرز سے زیادہ کی فراخدلانہ مدد کو سراہا اور زراعت سمیت ماحولیاتی لچک کے منصوبوں میں ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کی پاکستان کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔

صدر مساتسوگو آساکاوا نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان لہ طویل وابستگی کو سراہا اور جامع اصلاحات پر حکومت پاکستان کی تعریف کتے ہوئے پاکستان کے لیے بینک کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی کے شعبے میں اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے کے بینک کے عزم کی تجدید کی۔

اس موقع پر وفاقی وزرا برائے منصوبہ بندی و ترقی، سرمایہ کاری و نجکاری، اقتصادی امور، خزانہ و محصولات اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم اور بینک کے صدر نے 400 ملین ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے یہ دونوں منصوبے سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق ہیں۔

مشہور خبریں۔

حماس تمام صہیونی مجرموں کو سزا دینے کا خواہاں

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: عالمی عدالت انصاف کی جانب سے نیتن یاہو اور وزیر جنگ

صہیونی فوج کو 12000 فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا؛ صہیونی تجزیہ نگار کا اعتراف

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی تجزیہ نگار آلوف بن نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترامیم

ایرانی طلبا یونین کا حجاب کے حق میں بولنے والی بھارتی طالبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی طلبا کی کئی بڑی یونینوں نے حجاب کے اپنے بنیادی

بشام واقعہ میں ملوث عناصر نہیں چاہتے پاک-چین دوستی آگے بڑھے، وزیراعظم

?️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام

ہیگ ٹریبونل مغرب اور امریکہ کے دباؤ میں

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی جانب سے گزشتہ چند ماہ میں صیہونی حکومت

چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

?️ 16 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے

حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کو عدالتی دہشت گردی کا شانہ بنائے جانے پر اظہار تشویش

?️ 14 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے