?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹیل ملز نے جون 2015 سے بند ہونے کے باوجود مالی سال 22-2021 میں تقریباً 7 ارب 45 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا حالانکہ اس کا 206 ارب روپے کے نقصانات کا حجم اس کے 195 ارب 50 کروڑ روپے کے موجودہ اثاثوں سے زیادہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیپنڈنٹ آڈیٹرز ’کرو حسین چوہدری اینڈ کمپنی‘ نے کہا کہ اسٹیل ملز نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے ساتھ 59 ارب 70 کروڑ روپے کے لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس) پر اپنے تنازع کو مکمل طور پر ڈِسکلوز کردیا جو کہ مالی سال 2021 میں 52 ارب روپے تھا۔
اس کے باوجود 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے کمپنی کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کے مطابق اسٹیل ملز کے کُل اثاثے 30 جون 2022 تک تقریباً 839 ارب روپے تک پہنچ گئے جو کہ اس سے ایک سال قبل 549 ارب روپے تھے، یہ 65 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی بنیاد پر کمپنی نے عیدالفطر سے قبل اپنے ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں وفاقی بجٹ کے بجائے ایک دہائی سے زیادہ کے وقفے کے بعد اپنے وسائل سے ادا کیں۔
تخمینے کے مطابق جون 2015 میں پاکستان اسٹیل ملز کی بندش کے بعد سے ملک کو اسٹیل ملز کی جانب سے تیار کی جانے والی اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد کی مد میں تقریباً 18 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کا نقصان ہوا۔
پارلیمانی کمیٹی کی سمری کے مطابق ’اسٹیل ملز کی اس حالت کی وجہ بلا روک ٹوک کرپشن، نااہلی، اضافی بھرتیوں اور اس کی بحالی کے لیے حکومت کی سُستی ہے۔
آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی بنیاد پر پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں رواں ہفتے اس بات کا جائزہ لیں گی کہ 2008 کے بعد سے آنے والی حکومتوں کی کارکردگی کے آڈٹ کا حکم یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لیے دیا جانا چاہیے یا نہیں کہ آیا یہ کمپنی اب بھی ایک اثاثہ ہے یا لائبلٹی بن چکی ہے۔
پاکستان اسٹیل مل کے کُل اثاثوں کی مالیت 838 ارب 66 کروڑ روپے ہے جس میں 17 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر مشتمل 751 ارب کی پراپرٹی، ہزاروں گھر، بہت سے ہسپتال، تعلیمی مراکز، پلانٹ اور مشینری اور سرمایہ کاری کے لیے 71 ارب روپے کی جائیداد کے علاوہ دیگر اثاثے موجود ہیں۔
آڈیٹرز نے نشاندہی کی کہ 09-2008 میں عدالت عظمیٰ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذریعے اسٹیل ملز کے نقصانات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر ایف آئی اے نے تفتیش کی اور فوجداری مقدمات درج کیے تھے۔
مزید برآں کرپشن کا تعین کرنے کے لیے فرانزک آڈٹ کے لیے ایک آزاد فرم کا تقرر کیا گیا، اس فرم کی رپورٹ میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی تصدیق کی گئی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے 2012 میں اس کیس کو قومی احتساب بیورو (نیب) منتقل کردیا جہاں یہ معاملہ تاحال زیر التوا ہے۔
آڈیٹرز نے نشاندہی کی کہ کمپنی کے تقریباً 12 فیصد حصص اس کے ملازمین کو 2009 میں بے نظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم (بیسوس) کے تحت دے دیے گئے تھے تاکہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ یا برطرفی کے وقت یہ حصص واپس حکومت کے حوالے کرنے پر نقد ادائیگی کی جاسکے۔
ملازمین کے حقوق قانونی طور پر طے کیے گئے تھے لیکن اس اسکیم کو چلانے کے لیے حکومت کو اپنی سرمایہ کاری کے 12 فیصد شیئرز ٹرسٹ فنڈ میں منتقل کرنے تھے، پاکستان اسٹیل ملز کے لیے ٹرسٹ فنڈ جنوری 2010 میں بنایا گیا تھا لیکن حصص تاحال ٹرسٹ فنڈ میں منتقل نہیں کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
اپوزیشن کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن والے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں:شاہ محمود
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مارچ
جنوبی لبنان میں صیہونی بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی ہلاک
?️ 19 جون 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں ایک مشتبہ حملے اور
جون
ہم جمہوریت کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں: تل ابیب ہائی کورٹ کے چیف جسٹس
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی اخبار یدعیوت احرونوت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کی
دسمبر
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر
فرخ حبیب کی بلاول بھٹو پر شدید تنقید
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز
جون
دنیا بھر کے مسلمان مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے: اسلامی جہاد
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن احمد
اپریل
اداکار علی رحمٰن خان پہلی بار خواجہ سرا کا کردار ادا کرنے کو تیار
?️ 21 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ اور ڈراما ’سرِراہ‘ کے بعد
مئی
یوم آزادی پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ وزیراعلی سرفراز بگٹی
?️ 18 اگست 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان
اگست