?️
کراچی: (سچ خبریں) پاک-افغان کشیدگی میں کمی اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد تیزی لوٹ آئی ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار 769 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 212 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کے روز صبح 11 بج کر 36 منٹ پر بازار حصص میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک روزہ شدید مندی کے بعد پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں شیئرز کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے، پی ایس ایکس میں ایک ہی دن کے دوران 5 نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔
تجزیہ کار یوسف ایم فاروق نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ طویل تناؤ اور تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے خاتمے کے بعد ملک میں پائے جانے والے بےچینی کے خدشات میں کمی واقع ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ میں بحالی دیکھنے میں آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر کو تجارتی اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد مارکیٹ ایک تصحیحی مرحلے میں داخل ہوئی تھی، تاہم اب شرکا کی توجہ اگلے ہفتے کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعداد و شمار اور آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کی پیش رفت پر مرکوز ہے۔
یوسف ایم فاروق نے کہا کہ ستمبر میں 12 ہزار 334 نئے سرمایہ کار اکاؤنٹس کھولے گئے، ہم اب بھی خوردہ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ طویل المدتی نقطہ نظر اختیار کریں، بتدریج پوزیشنز بنائیں، اور اگر وہ تجربہ کار نہیں ہیں تو ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ای ٹی ایف) یا میوچل فنڈز پر غور کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ موجودہ قدریں مناسب ہیں، مگر موجودہ کھاتے اور مالیاتی محاذ پر کسی ممکنہ بگاڑ کی صورت میں قلیل مدت میں کچھ مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، اور گزشتہ دو سالوں کی طرح کے منافع اگلے دو سالوں میں حاصل ہونے کا امکان کم ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مندی نے ڈیرے ڈال دیے تھے، بینچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس میں 5300 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔
پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، اور دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر انڈیکس 5 ہزار 322 پوائنٹس یا 3.26 فیصد کمی سے ایک لاکھ 57 ہزار 775 کی سطح پر آگیا تھا۔
تاہم کاروبار کا اختتام 4 ہزار 654 پوائنٹس یا 2.85 فیصد کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 443 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔
جمعے کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس 98 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ نے پے در پے کئی سنگ میل عبور کیے تھے اور مارکیٹ ایک لاکھ 69 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: اسرائیل یمن میں گہرائی میں گھسنے کی تیاری کر رہا ہے
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: تل ابیب ملک کے جنوب میں علیحدگی پسندوں کے ذریعے
ایلان ماسک کی تیسری سیاسی جماعت، امریکہ میں سیاسی جمود اور ناکامی کی علامت
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایلان ماسک نے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
جولائی
یورپی یونین کی سیاسی پناہ کی ناکام پالیسی کا مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ کا اکاؤنٹ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے پناہ گزینوں کے بحران
جولائی
صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ
اگست
Satay Western ‘Marlina the Murderer’ to represent Indonesia at the Oscars
?️ 2 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
قطر میں صیہونی حکومت کا جرم عرب ممالک کے خلاف اعلان جنگ ہے: حماس
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کی تحریک کے رہنما فوزی برہوم نے دوحہ میں
ستمبر
شامی کیمپ میں موجود داعشیوں کا منصوبہ ناکام
?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: شام میں الہول کیمپ سے داعش کے عناصر کے فرار
فروری
امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات
جون