🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے بھارتی فوج کے ‘بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈے کے پیش نظر پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 244 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ کمانڈرز نے کانفرنس میں بارڈر مینجمنٹ اور داخلی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ کے ساتھ خطے میں ابھرتی ہوئی سیکیورٹی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اجلاس کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق عسکری قیادت نے ‘بھارتی فوج کی جانب سے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے’ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کی علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ‘بے بنیاد پروپیگنڈا صرف ان کی مایوسی اور ان کے اندرونی تضادات خاص طور پر مقبوضہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کو ظاہر کرتا ہے’۔
کانفرنس میں افغانستان میں انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ افغانستان اور پورے خطے میں امن اور استحکام کے لیے راہ ہموار کرنے کی خاطر عالمی برادری کی بامعنی مصروفیت اور مسلسل تعاون ضروری ہے۔
آرمی چیف نے اپنی گفتگو کے دوران فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت پر ان کی توجہ، غیر ملکی فوجوں کے ساتھ تعاون میں اضافہ اور آپریشنل و انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کو سراہا۔
مشہور خبریں۔
فلمیں ہٹ ہونے پر مشہور بالی ووڈ اداکار کو پڑوسیوں کی طرف سے انوکھا انعام
🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف ایک کامیاب اداکار بن
جون
گذشتہ حکومتوں نے ملک میں کرپشن لایا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب
🗓️ 22 مارچ 2021 لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثماب بزدار نے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی
مارچ
متحدہ عرب امارات کی صیہونی حکومت میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
🗓️ 1 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
فروری
صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورے کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج جاری
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں: شرکاء نے بحرینی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے
فروری
کابینہ نے الیکٹرانک بائیکس، رکشوں کے لیے قرضوں کی منظوری دے دی
🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فنانسنگ
اپریل
پشاور میں دہشتگردی،عمران خان سمیت مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات کی مذمت اور افسوس
🗓️ 4 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے خود کش
مارچ
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چار اسلامی میوزیم کی تعمیر
🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن
دسمبر
شمالی وزیرستان: میران شاہ خودکش دھماکے میں فوجی جوان سمیت 2 افراد شہید
🗓️ 15 دسمبر 2022میرانشاہ: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ میں گزشتہ روز ہونے
دسمبر