پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

بدھ کو آرمی چیف کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات سمیت سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور شہدا کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ معاشی ترقی کی رفتار کو بڑھایا جاسکے۔

آرمی چیف نے اس کے علاوہ پشاور میں خواتین کے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے اور ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار چیلنجز کا سامنا کیا اور ان تمام تر چیلنجز کے باوجود پختہ عزم اور بہادری کا ثبوت دیا۔

جنرل عاصم منیر نے خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی اپوزیشن لیڈر: نیتن یاہو معاہدے کے راستے پر پتھر پھینک رہے ہیں

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی اپوزیشن کے رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن

ذلیل کرنے کا بہت بہت شکریہ: زلنسکی کا امریکہ سے خطاب

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے چند روز قبل وائٹ ہاؤس

ایران اور علاقائی امن کے بارے میں ٹرمپ کا دعویٰ / نائیجیریا کی حکومت کا نیا خطرہ

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے نائیجیریا کی حکومت کو کھلم کھلا دھمکی

امریکی سیاسی نظام: ایک پیچیدہ ڈھانچہ؛ لیکن پوشیدہ کمزوریوں کے ساتھ

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی سیاسی نظام، جسے فڈرالی نظام، توازنِ طاقت اور دو جماعتی

اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں توسیع:ویتکاف کا دعویٰ

?️ 28 جولائی 2025اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدوں میں توسیع  سابق

عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری،حکومتی امیدوارکا پلڑا بھاری

?️ 2 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اگلے وزیراعلیٰ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے

مشرقی شام میں امریکہ کیا کر رہا ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے صوبہ دیر الزور کے بعض مقامی ذرائع نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے