?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہماری سرزمین پر ہو یا افغانستان کی، پناہ گاہ دینے والوں کو ملکر جواب دینا ہوگا، جہاں پناہ گاہیں ہوں گی،انہیں بھگتنا ہوگا، حکومت پاکستان اور افواج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، دہشتگردوں کیلئے اب کوئی رعایت نہیں، افغانستان کو بھی پیغام دے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ 3 سال قبل افغانستان گیا، ڈی جی آئی ایس آئی ساتھ تھے، ہم نے کہا افغانستان سے ہمارے ملک میں دہشتگردی ہو رہی ہے، افغانستان کو کہا آپکی سر زمین سے ہمارے 2 صوبوں میں دہشتگردی ہو رہی ہے، کہا گیا 10 ارب روپے دیں تو طالبان کی بارڈر کے قریب پناہ گاہیں منتقل کر دیں گے، ہم نے کہا طالبان واپس نہیں آئیں گے اس کی گارنٹی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اس گارنٹی کاجواب نہیں دے سکا، کل ہمارے 2 افسران اور 9 جوان شہید ہوئے، وفاقی،صوبائی حکومتوں کو دہشتگردی کیخلاف فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بنیان مرصوص کے بعد ہماری افواج نے ملک کے اندر اور باہر بھی اپنالوہا منوایا، ہم پر قرض ہے کہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، تجویز ہے اگلے ہفتے ایک وفد افغانستان جائے۔
خواجہ آصف نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہماری سرزمین پر ہو یا افغانستان کی،پناہ گاہ دینے والوں کو ملکر جواب دینا ہو گا، جہاں پناہ گاہیں ہوں گی،انہیں بھگتنا ہو گا، حکومت پاکستان اور افواج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، دہشتگردوں کیلئے اب کوئی رعایت نہیں،افغانستان کو بھی پیغام دے چکےہیں۔


مشہور خبریں۔
داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس
جولائی
امریکہ اور روس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا کا آغاز
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ کا ماننا
فروری
حماس کو آج صبح وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی
جنوری
افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے
جولائی
وزیر اعظم نے وزراء کو سخت بیان بازی سے منع کر دیا
?️ 31 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی
اکتوبر
معاشی استحکام کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، وزیراعظم
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
مارچ
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، وزیر خزانہ
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے
جولائی
جہنم میں خوش آمدید
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی تنظیم بیتسلیم نے جہنم میں خوش آمدید کے عنوان
اگست