?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے جیب سے ٹکٹ خریدی تھی اور وہ ضائع ہوگئی ان کا کہناہے کہ وہ بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے اور اس مقصد کیلئے دبئی پہنچ کر ٹکٹ بھی لے لی تھی مگر ملکی حالات نے ان کی ٹکٹ ضائع کرادی جس کا ذکر انہوں نے آج اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔
70 سالہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب سے نوجوانی میں داخل ہوا تب سے پاکستان اور بھارت کا میچ ہر صورت میں دیکھتا ہوں ، اس بار بھی میچ کیلئے دبئی گیا اور میچ کی ٹکٹ اپنی جیب سے خریدی، ابھی ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظر کال کرکے واپس بلا لیا ، آپ تو جانتے ہیں کہ جب شیخ کی اپنی جیب سے خریدی ٹکٹ ضائع ہو جائے تو یہ بہت بڑی خبر ہوتی ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر دبئی سے شارجہ پہنچا اور فلائٹ پکڑ کر پاکستان آگیا ، پاک بھارت ٹاکرا میرے لئے ہمیشہ سے بہت اہم ہوتا ہے مگر ملکی صورتحال چھوڑ کر میچ انجوائے نہیں کر سکتا تھا۔ ہماری دعائیں ، جوش ، جذبہ اور ولولہ قومی ٹیم کے ساتھ ہے ، دعا ہے کہ وہ فتح یاب ہوں ، ہمارا فائنل آج ہی ہے ، ساری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ۔


مشہور خبریں۔
یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے شہریوں کے خلاف سعودی جرائم کے خاتمے کا کیا مطالبہ
?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک کے بے دفاع
جنوری
حکومت مخالف جماعتوں کا اہم اجلاس، آئین بحالی کیلئے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مخالف جماعتوں کے اتحاد کے اہم اجلاس
مئی
ٹرمپ کی اپیل پر نظرثانی
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:گزشتہ روز، امریکی سپریم کورٹ نے کولوراڈو ریاست کے پرائمری انتخابات
جنوری
اب تک کی بڑی تبدیلی، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن
?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی
نومبر
غزہ جنگ بندی کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: صہیونی آرمی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ قطر میں
فروری
افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا نسخہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے
مارچ
بچوں کے جنسی اسمگلر کے ساتھ ٹرمپ کے تعلقات کے بارے میں نئی دستاویزات کیا کہتی ہیں؟
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: نئی دستاویزات جو حال ہی میں منظر عام پر آئی
نومبر
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری