پاک-بھارت آبی تنازع پر عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس کے حوالے سے پانی کی تقسیم کے دہائیوں پرانے معاہدے سے جڑے تنازع پر پاکستان کی درخواست منظور کرلی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت سے حکومت پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ہے جہاں عدالت نے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس سے متعلق پاکستان کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات پر اپنی اہلیت کو آگے بڑھانے کا راستہ ہے اور سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اطلاق پر مبنی ہے۔

ثالثی عدالت نے اہلیت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ طے کیا کہ اب وہ تنازعات اور مسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھے گی۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک بنیادی معاہدہ ہے، پاکستان تنازعات کے حل کے طریقہ کار سمیت معاہدے کے نفاذ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ہمیں امید ہے کہ بھارت بھی نیک نیتی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 19 اگست 2016 کو سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 9 کے مطابق ایڈہاک ثالثی عدالت کے قیام کی درخواست کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان نے یہ قدم 2006 میں کشن گنگا پراجیکٹ اور 2012 میں رتلے پروجیکٹ کے لیے شروع ہونے والے ’پرمننٹ انڈس کمیشن‘ میں اپنے تحفظات کو سختی سے اٹھانے اور پھر جولائی 2015 میں نئی دہلی میں ہونے والے حکومتی سطح کے مذاکرات میں حل طلب کرنے کے بعد اٹھایا تھا۔

پاکستان کی جانب سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ اس کے تحفظات دور کرنے سے بھارت کے مسلسل انکار کا ردعمل تھا۔

یہ معاہدہ تنازعات کے حل کے لیے دو فورم فراہم کرتا ہے، ایک ثالثی عدالت ہے جو قانونی، تکنیکی اور انتظامی مسائل حل کرتی ہے اور دوسرا ایک غیر جانبدار ماہر ہے جو صرف تکنیکی مسائل کو حل کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ملیشیا کے وزیر اعظم نے میٹا کمپنی کو کیا خبردار

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: مغربی سوشل نیٹ ورکس کا دوہرا معیار اور غزہ کی

مراکشی لڑکے ریان اور یمنی بچوں کی کہانی

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  مراکش سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ لڑکے ریان نے

پاکستان کا افغان حکومت سے ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے افغان حکومت سے ٹی ٹی پی

ایران کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ کی تباہی علاقائی صحت کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: بقائی

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت امور خارجہ ایران، نے امریکہ

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

?️ 10 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ

?️ 9 اپریل 2022 (سچ خبریں)پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک

تہران اور ریاض کے درمیان آئندہ ملاقات سفارتی سطح پر ہو گی: روس الیوم

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:   عراقی حکومت کے ایک ذریعہ نے جمعرات کی شام اعلان

ماہرہ خان اور سونم کپور سمیت دیگر شخصیات کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

?️ 17 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والی حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے