?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا تھا یوم بحریہ 2021 کے موقع پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اوریادگاردن ہے، جوپاک بحریہ کے سرفروشوں کی لازوال قربانیوں اورجذبوں کی یاد دلاتا ہے۔
آپریشن سومنات کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے ہندوستانی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے ہندوستانی ریڈاراسٹیشن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کا غروربھی خاک میں ملا دیا تھا۔
نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوزغازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کوبھارتی بندرگاہ میں مقید رکھا۔ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کرمشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی اقدامات کے ذریعے عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ آج کے دن پاکستان نیوی کے آفیسرز، سی پی اوز ، سیلرز اور سویلینز ملک کے ناقابل تسخیردفاع اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں آخری سانس اورخون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
انڈونیشیا کے سابق صدر: ہم ایران کی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں: انڈونیشیا کے سابق صدر نے جکارتا میں تعینات اسلامی جمہوریہ
اپریل
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ایران کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش نے امریکہ اور اسرائیل
اپریل
مزاحمت کا خاتمہ اسرائیل کے لیے ایک ناقابل تکمیل خواب ہے: زینب نصراللہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید
دسمبر
شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے اگست، ستمبر کے بجلی کے بل نہ لینے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اگست
ستمبر
ٹرمپ ایران کے جال میں پھنس گیا ہے: کانگریس
?️ 10 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے سینئر
مئی
حجر الدیک میں فلسطینیوں کی اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ
دسمبر
ہتھیاروں کی فروخت کے لیے امریکہ کا نیا بہانہ
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تائیوان چین کی دھمکیوں کا مقابلہ
اپریل
عوام اور افواج نے وطن کی حفاظت میں کردار ادا کیا ہے:عارف علوی
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ عوام
مارچ