پانی ہماری ریڈ لائن، 24 کروڑ عوام کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) چیف آف آرمی سٹاف کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت ہوئی۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ اساتذہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔

ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے، معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، جب پوری قوم آہنی دیوار بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اُسے گرا نہیں سکتی۔ سید عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے قانون کے مطابق کام کریں، جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کا بیانیہ بنانے کی کوشش کرے اس کی نفی کریں۔

سوال و جواب کے سیشن میں شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ: میں انڈونیشیا کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر پہنچ گیا ہوں

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ

فلسطین کے حامی مسلمان امیدوار نیویارک کے میئر ؛ٹرمپ برھم

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے لیے فلسطین

امریکی حکام کے گھروں سے غیر مرتب شدہ دستاویزات کا سلسلہ جاری

?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی پولیس ایف بی آئی نے انڈیانا میں سابق نائب

ترکی کی نجی شعبے کی سب سے بڑی تنظیم کی اردگان پر تنقید 

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کا سیاسی اور معاشی منظر ایک

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیر خزانہ

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

قیدیوں کا تبادلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے: عطوان

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی قومی قیدیوں کے امور کی

ٹرمپ کی اوباما کے خلاف نژاد پرستانہ ویڈیو کے بعد امریکی سیاست میں ہلچل

?️ 7 فروری 2026ٹرمپ کی اوباما کے خلاف نژاد پرستانہ ویڈیو کے بعد امریکی سیاست

ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی

?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے