پارٹی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں‘ میں صوابی کا پختون ہوں جس کو عمران خان نے عزت دی:اسد قیصر

?️

صوابی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے بہت دباؤ تھا لیکن عمران خان نے عزت دی اس لیے جینا مرنا اسی کے ساتھ ہے۔

اپنے حلقے میں ایک کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی چھوڑنے کے لیے مجھے پُرکشش آفرز بھی آئیں اور دباؤ بھی بہت تھا لیکن میں صوابی کا پختون ہوں جو عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتا کیوں کہ عمران خان نے عزت دی ہے، اس لیے جینا اور مرنا اسی کے ساتھ ہے، ووٹ اور فیصلے کا اختیار عوام کے پاس ہے، فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماء کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے وہیل چیئر کا نشان الاٹ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کو ’چینک‘ کا نشان ملا ہے، این اے 128 سے پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ کو ’ریکٹ’ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے، این اے 129 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں اظہر ’کرکٹ سٹمپ‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، پارٹی رہنما شہریارآفریدی کو ’بوتل‘ کے نشان پر الیکشن لڑنا ہوگا، شاندانہ گلزار کو ’پیالہ‘ اور مہر بانو قریشی کو ’چمٹا‘ کا انتخابی نشان دے دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ شوکت یوسفزئی کو ’ریکٹ‘ کا نشان ملا ہے، ملتان سے زین قریشی کو ’جوتے‘، ڈاکٹر ریاض لانگ کو ’راکٹ‘، لاہور سے عالیہ حمزہ ملک کو ’ڈائس‘، بھکر سے ثناء اللہ خان مستی خیل کو ’لیٹربکس‘ کا نشان ملا ہے، پرویزالہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہٰی ’فریج‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ ملتان سے ہی عامر ڈوگر کو ’کلاک‘ کا انتخابی نشان مل گیا، عرفان اللہ خان نیازی کو ’گھڑیال‘ کا نشان ملا ہے۔

تحریک انصاف کے امیدوار این اے 107 سے مہر ریاض فتیانہ کو کرسی، پی پی 123 آشفہ ریاض فتیانہ اور پی پی 124سے سیدہ سونیا علی رضا شاہ کو پیالہ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ این اے 122 سے تحریک انصاف کے اظہر صدیق کو ’میڈل‘ جبکہ لطیف کھوسہ کو الفابیٹ ’(K)‘ کا انتخابی نشان الاٹ مل گیا جبکہ این اے 123 سے پی ٹی آئی امیدوار افضال عظیم پاہٹ کو ’ریڈیو‘ کا نشان الاٹ کیا گیا ہے این اے 124 سےپی ٹی آئی امیدوار سردار عظیم اللہ کو ’گھڑی‘ اور ضمیر احمد کو ’ڈولفن‘ کا نشان الاٹ کیا گیا، این اے 125 سے پی ٹی آئی امیدوار جمیل اصغر بھٹی کو ’ڈھول‘ کا نشان مل گیا۔

مشہور خبریں۔

حماس کی قید میں موجود صیہونی کون ہیں؟یحییٰ السنوار کہاں ہیں؟

?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: تحریک حماس سے وابستہ ایک باخبر ذریعے نے کہا کہ

پوٹن دنیا کے سامنے خود کو رسوا کر رہے ہیں: لز ٹیرس

?️ 13 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق، جرمنی میں جی 7

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع، مسلم لیگ (ن) ارکان کی سیکیورٹی گارڈز سے جھگڑا

?️ 10 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے تاخیر کے بعد

ترکی کے صدر کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا عجیب دعویٰ

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی کی

انتخابی نتائج کی ساکھ پر اعلان میں تاخیر کے سبب سوالات اٹھ رہے ہیں، فافن

?️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے

غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں ایک اور امریکی حکومتی عہدیدار مستعفی

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے ایک عہدیدار نے غزہ میں صہیونی حکومت کے

امریکی انتخابات کا عظیم منگل کیا ہے؟

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: کل منگل امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں ایک

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

?️ 12 جنوری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے