پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن اور حکومتی پارٹی آمنے سامنے

شاہ عباسی

🗓️

اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے صدر مملکت اپیکر اور وزیر اعظم پر الزام کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت، وزیر اعظم، اسپیکر قومی اسمبلی سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس منعقد کرکے پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے میں ملوث ہیں۔

لیگی رہنما جب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی ارکان جمع ہوگئے جنہوں نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

تاہم شاہد خاقان عباسی اپنی میڈیا بریفنگ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘ہم ان غنڈوں اور پارلیمنٹ میں اندر بیٹھے غنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں’۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 4 اور 5 مارچ کی شب نوٹی فکیشن جاری کرکے کہا گیا کہ وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کہ جب صدر مطمئن ہوکہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے پاس اکثریت نہیں رہی تو وہ انہیں کہیں گے کہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کے پاس نہ اکثریت ہے نہ وہ بات کرسکتے ہیں، وہ صرف بدمعاشی کرسکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ‘آج کی حقیقت یہ ہے کہ ووٹ بھی غیر قانونی ہے، بدمعاشی بھی غیر قانونی ہے، ہم اس سے گھبرانے والے نہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے، صدر مملکت یہ بتائیں کہ انہوں نے وزیر اعظم کو کب بتایا ہے کہ تم اکثریت کھو چکے ہو، نہ کوئی مراسلہ ہے نہ کوئی خط ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘صدر مملکت، وزیر اعظم، اسپیکر سب غیر آئینی، غیر قانونی اجلاس کا انعقاد کرکے پاکستان کے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش میں ملوث ہیں، ہم ان چوروں، غنڈوں کا ہر فورم پر مقابلہ کریں گے’۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ملک کے صدر یہ بتائیں کہ انہوں نے عمران خان کو کب کہا کہ ان کی اکثریت ختم ہوگئی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام صدر مملکت، وزیر اعظم اور اسپیکر سے سوال کرتے ہیں کہ کس قانون کے تحت یہ غیر قانونی غیر آئینی اجلاس طلب کیا ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہٹلر نے بھی اسی طرح اپنے پارٹی کے غنڈے پالے تھے اور اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان میں ہٹلر کوئی نہیں بن سکتا، یہاں مشرف ہٹلر نہیں بن سکا تو عمران خان کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ’۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہ کرنے والے اور کرپشن کے سربراہ عمران خان کو رخصت کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان کے غنڈوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ کے شیر تمہارے ہتھکنڈوں سے نہیں ڈریں گے’۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی میں اسرائیل سے نمٹنے کے 4 طریقے

🗓️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سینیئر رہنماوں میں سے ایک اسامہ حمدان

رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کے لندن پلان کا اعتراف کیا، عمر ایوب

🗓️ 3 جون 2024فیصل آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر

ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی

کیا ٹرمپ خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ہیں؟

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: ٹرمپ جمعرات کو فلٹن کاؤنٹی جیل میں خود کو تبدیل

فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا

🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن کواس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز

وزیراعظم نےسپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

🗓️ 10 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  سپریم کورٹ کے احترام

امریکہ غلط پیغامات بھیجتا ہے

🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں:  آج کے اخبارمیں تہران ٹائمز نے ایران کے خلاف نئی

ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا

🗓️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے