🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) کئی ماہ قبل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا جانا والا ایک اور بل غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز سلیم مانڈوی والا اور تاج حیدر کے دستخط کے ساتھ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی توجہ ’دی پروٹیکشن آف فیملی لائف اینڈ ویڈلاک بل 2023‘ کی عدم منظوری کی طرف مبذول کرائی گئی ہے ۔
یہ بل 27 جولائی کو قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا اور 30 جولائی 2023 کو اسے سینیٹ کو بھیجا گیا تھا۔ اس بل کو 7 اگست کو سینیٹ نے منظور کیا تھا، اس کے بعد اسے وزیر اعظم اور پھر صدر کی منظوری کے لیے ارسال کرنے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو بھیجا تھا۔ لیکن یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ نہیں بن سکا اور معلوم نہیں کہ یہ کہاں پھنس گیا۔
تازہ ترین بل کا مقصد وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے میاں بیوی سرکاری ملازمین کے ٹرانسفر، پوسٹنگ سے متعلق معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی خاندانی زندگی کا تحفظ کرنا ہے اور آئین کے آرٹیکل آئین 25، 34 اور 35 کے مطابق خاندان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان الحق صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا۔
جون 2022 میں سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور کمشنرز کے عدالتی اختیارات کو ختم کرکے عدلیہ اور ایگزیکٹو کو الگ کرنے کا بل منظور کیا تھا، دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل کو صدر عارف علوی کی منظوری کے لیے بھیجا جانا تھا لیکن یہ غائب ہو گیا۔
قومی اسمبلی سے بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد بل پیش کرنے والے رکن پالیمنٹ نے کہا تھا آج آئین کی ایک اہم ذمہ داری پوری ہو گئی، اب اسلام آباد انتظامیہ کے عہدیداروں کو ریمانڈ یا جیل بھیجنے کا اختیار نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عہدیدار معمولی جرائم کی روک تھام کے لیے انتظامی اختیارات کا استعمال جاری رکھیں گے لیکن عدالتی اختیارات استعمال نہیں کر سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
5 ججز متفق تھے سویلینز کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا، جسٹس جمال مندوخیل کے دوران سماعت ریمارکس
🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے
فروری
کیا فلسطینی قوم کو خطرے کا سامنا ہے ؟
🗓️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ کی پٹی پر
دسمبر
سینیٹ اجلاس: حکومتی ارکان کا سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالے جانے پر واک آؤٹ
🗓️ 13 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان بالا کے اجلاس کے دوران حکومتی ارکان
ستمبر
نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری
🗓️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو ایک ہفتے کے اندر
اکتوبر
تیران اور صنافیر جزائر کی ملکیت سعودی عرب کو منتقل کرنے کا عمل معطل
🗓️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مصری حکام نے بحیرہ
دسمبر
النقب کے سازشی اجلاس پر فلسطینی اتھارٹی کا ردعمل
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے مقبوضہ علاقے النقب میں چار
مارچ
دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوششوں میں سرگرم ہے، آرمی چیف
🗓️ 29 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا
اپریل
اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا
🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ
اکتوبر