?️
لاہور:(سچ خبریں) ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی توثیق کردی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے 12 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق کی سفارش کی تھی۔ جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس محمد شان گل کے ناموں پر جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مزید غور نہ کیے جانے کے بعد ان دونوں کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔
کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں ہوا جس میں ججز کے ناموں کی توثیق کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ تاہم کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن سے استدعا کی کہ وہ جسٹس محمد شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے ناموں پر نظر ثانی کریں۔
کمیٹی کے کنوینیئر سینیٹر اعظم خان سواتی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 11 ججز کی تعیناتی کی منظوری اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے دی گئی جس میں تمام ایڈیشنل ججز کی اسناد پر تفصیلی غور کیا گیا۔
جن ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق کے لیے سفارش کی گئی ان میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، احمد ندیم ارشد، محمد طارق ندیم، محمد امجد رفیق، عابد حسین چٹھہ، انور حسین، علی ضیا باجوہ، سلطان تنویر احمد، محمد رضا قریشی اور راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔
کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں ہوا جس میں ججز کے ناموں کی توثیق کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ تاہم کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن سے استدعا کی کہ وہ جسٹس محمد شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے ناموں پر نظر ثانی کریں۔
جسٹس صفدر سلیم شاہد، احمد ندیم ارشد، محمد طارق ندیم، محمد امجد رفیق، عابد حسین چٹھہ، انور حسین، علی ضیا باجوہ،جن ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق کے لیے سفارش کی گئی ان میں جسٹس شکیل احم سلطان تنویر احمد، محمد رضا قریشی اور راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
پیوٹن کا دورہ تہران، روس کو تنہا کرنے میں مغرب کی ناکامی
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ
جولائی
گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
?️ 2 مئی 2024کیلیفورنیا: (سچ خبریں) گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ
مئی
برطانیہ روس کے لیے کیا ثابت کرنا چاہتا ہے؟برطانوی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ مغرب کو
جون
لولا اور بولسونارو کے درمیان دلکش مقابلہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: برازیل کے صدارتی انتخابات میں 83 فیصد سے زائد
اکتوبر
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر
نیتن یاہو نے جنوبی لبنان سے UNIFIL فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیوں کیا؟
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے جنوب میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی
اکتوبر
میثاق جمہوریت کے نامکمل وعدوں کی تکمیل یقینی بنا رہے ہیں: بلاول بھٹو
?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
نومبر
امریکیوں میں زندگی کی امید میں حیرت انگیز کمی
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ
دسمبر