ٹیکس ہدف میں ناکامی: ایف بی آر میں ایک بار پھر تقرر و تبادلے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد مسلسل تیسری بار مہینے کے آغاز پر محکمے میں افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کسٹمز گروپ گریڈ 17 سے 21 کے 14 افسران کےتبادلے اور تقرریاں کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے محمد صادق کو ’چیف کلیکٹر ایکسپورٹس ان پٹ آؤٹ‘ کراچی کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا جبکہ مذکورہ گریڈ کے یعقوب مکو کو ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا۔

علاوہ ازیں گریڈ 21 کے عرفان الرحمٰن کو چیف کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ کوئٹہ اورگریڈ 19 کی نوشین ریاض خان کو ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات کیا گیا۔

اسی طرح کسٹمز گروپ گریڈ 19 کے توصیف امان ایف بی آر میں سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔

وفاقی ریونیو بورڈ کے مطابق فیصلوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر اور دسمبر 2024 کے آغاز پر بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اوائل میں ٹیکس ہدف کے حصول میں ناکامی کے بعد ان لینڈ ریونیو سروسز (آئی آر ایس) کے گریڈ 17 سے 20 کے 60 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کی گئی تھی۔

دریں اثنا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں محصولات کی وصولی کے ہدف میں تقریباً 386 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور توقع سے کم افراط زر کی وجہ سے ٹیکس وصولیاں متاثر ہونا ہے۔

رواں ہفتے (منگل) کو جاری ہونے والے عبوری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران ایف بی آر نے 6 ہزار 9 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5 ہزار 623 ارب روپے جمع کیے، تاہم یہ وصولی گزشتہ سال کے 4 ہزار 446 ارب روپے کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے

یوگنڈا میں امریکی شہریوں کو سزائے موت سنائے جانے کا امکان

?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:یوگنڈا میں گرفتار امریکی جوڑے کو سزائے موت سنائے جانے کا

سعد رضوی کی رہائی نہیں ہوئی اس سنگین مقدمہ ہے

?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی

سیلاب نے ٹیلی کام انڈسٹری کی کمزوریاں بے نقاب کردیں

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں قائم ریسرچ ہاؤس کی ایک

رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی

?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا

ایران امریکہ معاہدے کا سب سے زیادہ نقصان کسے ہوا ہے؟برطانوی اخبار کی زبانی

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے

ٹرمپ نے شہید سلیمانی کو امریکہ کا نمبر ایک دشمن کیوں قرار دیا؟

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر کے قتل کے

عبدالسلام کی سعودی عرب کے امن عمل اور کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کے تسلسل پر تنقید

?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں: صنعا کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے