ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا، وزیر خزانہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویژن کو منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سہولتیں فراہم کرنا ہے، جتنی انسانی مداخلت کم ہوگی اتنی ہی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔

کوشش ہے کہ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے تمام اصلاحات آپ کے سامنے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں ایک بڑا اسٹرکچرل قدم لیا ہے، جس کے تحت ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے فنانس ڈویژن منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی میعشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے ٹیکس نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 کروڑ عوام کا ملک ہے،ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام ٹیکس اتھارٹی سے بات کرنے میں کترائیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، جو سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات لانے کا مقصد یہ ہے کہ ایف بی آر کی تمام تر توجہ ٹیکس وصولیوں پر ہو۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کاروباری شخصیات کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی سطح پر اپنے خرچے کم کر رہے ہیں اور رائٹ سائزنگ اسی کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اخراجات کم کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مشن پہلے ششماہی جائزے کے لیے اگلے ہفتے پاکستان آرہا ہے، امید ہے کہ وہ مطمئن ہو کر جائیں گے۔

انہوں نے معیشت کی ترقی کے لیے نجی طبقے کے کردار کو اہم قرار دیا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے ملک کے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے تجاویز لے رہے ہیں، جن پر غور و فکر کریں گے۔

کاروباری شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھائیں، چاہے ایک فیصد ہی برآمدات کریں لیکن اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں اس سال 4 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہو گی۔

وزیرخزانہ کا معاشی خوشحالی کے حوالے سے کہنا تھا کہ معیشت کی ترقی کے لیے ہر شعبے کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پراسلام آباد اور دیگر مقامات پر تجارتی مراکز بند

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کا قہر جاری ہے حکومت کی جانب سے

متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات

?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں:   متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے

ایران کے حملوں سے ہمارے اڈوں کو شدید نقصان پہنچا ہے؛امریکی ذرائع کا اعتراف

?️ 26 مارچ 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ ایران

دہشت گردوں کی جہاں اطلاع ملی کارروائی کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

ٹرمپ بغیر کسی پیشگی شرط کے کم جونگ ان سے مذاکرات کے لیے تیار

?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے

پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتاہے، وزیراعظم

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

ضلع سانبہ میں رات کا کرفیو نافذ، مالکان کوکرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

?️ 9 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں)  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

مغربی کنارے کے لیے اسرائیل کے نئے منصوبے

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے میں قابض فلسطینیوں کو قتل کرنے اور شہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے